بالاکوٹ،صوبہ ہزارہ تحریک کی کال پر شاہراہ کاغان بھی بلاک ، مسافروں کو دشواری کا سامنا
Strike in Balakot, Kaghan Road blocked by protesters
جب تک صوبہ ہزارہ کا قیام ممکن نہیں ہوتا اس وقت تک احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا، سید مظہر علی قاسم و دیگر کا خطاب
بالاکوٹ ( مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین سردار محمد یوسف کی کال پر ہزارہ بھر کی طرح شاہراہ کاغان کو بھی ٹائر جلا کر بلاک کر دیا گیا روڈ بند ہونے کے باعث مسافروں کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا بعد ازاں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے رہنما صوبہ ہزارہ تحریک سید مظہر علی قاسم و قاضی محمد صادق کھٹانہ نے کہا کہ احتجاجی مظاہرہ کا مقصد صوبہ ہزارہ کا قیام ہے اگر ہزارہ کے علاوہ کوئی دوسرا صوبہ بنا تو ہم بھر پور مزاحمت کریں گے انہوں نے کہا کہ جب تک صوبہ ہزارہ کا قیام ممکن نہیں ہوتا اس وقت تک احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
0 comments:
Post a Comment