Home » » "TEHREEK-E-INSAAF HAZARA" is ready for every sacrifice Hazara province, Asif Zubair Sheikh

"TEHREEK-E-INSAAF HAZARA" is ready for every sacrifice Hazara province, Asif Zubair Sheikh

Written By Umair Ali Sarwar on Friday, June 18, 2010 | Friday, June 18, 2010

Abbottabad : President Pakistan Tehreek-e-Insaaf Hazara Asif Zubair Sheikh and others are presiding the meeting of cabinet of Hazara regarding Hazara Province Movement.
صوبہ ہزارہ کیلئے تحریک انصاف ہزارہ ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے ، آصف زبیر شیخ
جمہوری حق اگر چھین کر بھی لینا پڑا تو دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کا ہر کارکن قربانی کیلئے تیار ہے ، ڈویژنل اجلاس سے خطاب
ایبٹ آباد (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) صوبہ ہزارہ کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ، جمہوری حق اگر چھین کر بھی لینا پڑا تو دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تحریک انصاف ہزارہ کا ہر کارکن تیار ہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل صدر آصف زبیر شیخ نے ہزارہ ڈویژن کے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ضلع بٹگرام کے صدر براہ خان، جنرل سیکرٹری سید عمل شاہ، کوہستان کے ضلعی صدر سیف الرحمان، جنرل سیکرٹری میر غزن سکندر، مانسہرہ کے ضلعی صدر و جنرل سیکرٹری نیاز خان سرخیلی، اشتیاق خان، ہری پور کے صدر راجہ محمد زبیر ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری امجد ایڈووکیٹ، ایبٹ آباد کے وحید خان، ڈویژن کے سینئر نائب صدر داؤد کوثر، ڈویژنل جنرل سیکرٹری وسیم شہزاد خٹک سمیت ہزارہ بھر کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف ہزارہ کے صدر نے آئندہ ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی بھرپور تیاریاں شروع کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کارکنوں کو جنگی حالات کی طرح کام کرنے کو کہا ہے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ہزارہ کے ہر ضلع میں ورکرز کنونشن بھی منعقد کئے جائیں گے اور تحریک انصاف کو ہر پولنگ اسٹیشن کی سطح پر منظم کیا جائے گا۔
"TEHREEK-E-INSAAF HAZARA" is ready for every sacrifice Hazara province, Asif Zubair Sheikh

1 comments:

Rabia Faraz said...

Imran Khan is a big hope for Peoples of Pakistan.
We hope he win next election and provide fundamentals rights for all Pakistanis.