ہزارہ عوامی اتحاد کی ڈویژنل کابینہ کا اعلان ، صوبہ ہزارہ کیلئے تمام توانائیاں صرف کرنے کا عزم
صوبہ ہزارہ کی منزل قریب ہے ، چیئرمین ولی محمد خان جدون اور جنرل سیکرٹری محمد جاوید خان کی نامزد عہدیداروں کو مبارکباد
ایبٹ آباد (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) ہزارہ عوامی اتحاد پاکستان نے ہزارہ ڈویژن کی کابینہ کے ناموں کا اعلان کر دیا، مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فیاض علی صدر، عقیل خان آف مانسہرہ سینئر نائب صدر، طاہر خان نائب صدر، اسد جدون سیکرٹری جنرل، سردار سرفراز ڈپٹی سیکرٹری جنرل، سہراب خان سیکرٹری اطلاعات اور طارق محمود ناصر آرگنائزر ہزارہ ڈویژن ہونگے دیگر عہدیداران کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا، تمام عہدیداران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی کابینہ مکمل کر کے مرکز کو رپورٹ کریں‘ عہدیداران سے اس توقع کا اظہار کیا جاتا ہے کہ ہزارہ صوبہ کی تحریک اور ہزارہ وال کے حقوق کیلئے اپنی توانائیاں صرف کرینگے جس سے صوبہ ہزارہ کی منزل مزید قریب ہو جائے گی‘ بانی چیئرمین ہزارہ عوامی اتحاد پاکستان ولی محمد خان جدون اور سیکرٹری جنرل محمد جاوید خان نے نئے نامزد ہونیوالے تمام عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔
Divisional cabinet of "HAZARA AWAMI ITTEHAD" announced, all energies for only Hazara Province, Newly elected cabinet members of HAI

0 comments:
Post a Comment