Home » » Baffa, citizens reject the calls of striek by Sardar Yousuf

Baffa, citizens reject the calls of striek by Sardar Yousuf

Written By Umair Ali Sarwar on Wednesday, May 2, 2012 | Wednesday, May 02, 2012

چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک کی کال پر پہیہ جام‘ شٹر ڈائون کو بفہ کے عوام نے مسترد کر دیا
Baffa, citizens reject the calls of striek by Sardar Yousuf
بفہ ( مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک کی کال پر پہیہ جام‘ شٹر ڈائون کو بفہ کے عوام نے مسترد کر دیا بفہ میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق جاری رہا ممبر قومی اسمبلی شاہجہان یوسف کے دورے بھی ہڑتال کامیاب بنانے میں ناکام‘ تفصیلات کے مطابق صوبہ ہزارہ تحریک کے قائدین کی جانب سے پہیہ جام اور شٹر ڈائون کو شہریوں نے مسترد کرتے ہوئے اپنے کاروبار جاری رکھے بفہ شہر میں گزشتہ روز بازار میں کاروبار معمول کے مطابق جاری رہا اور ٹرانسپورٹر بھی اپنی گاڑیوں کے ہمراہ اڈوں میں موجود رہے ادھر یکم مئی صوبہ ہزارہ تحریک کی کال کے موقع پر اہلیان بفہ نے اے این پی کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل بفہ کے قیام کا جلد از جلد اعلان کیا جائے تا کہ شہریوں میں پائی جانے والی مایوسی ختم ہو سکے اور تاریخی شہر کی حیثیت بحال ہو سکے۔

0 comments: