ہڑتال کال ، اوگی کے عوام اور اکابرین نے سنی ان سنی کر دی ، بابا اور سردار یوسف ذاتی مفاد کیلئے کوشاں ہیں ، عوام علاقہ
A big no to Strike by the Oghi residents
اوگی ( مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) صوبہ ہزارہ تحریک کی کال اوگی کے عوام نے مسترد کر دی نہ شٹر ڈائو ہوا اور نہ ہی کوئی گاڑی یا فرد ایبٹ آباد گیا اہل علاقہ نے اکابرین کی سنی ان سنی کر دی بابا اور سردار اپنے ذاتی مقاصد کیلئے کوشاں ہیں عوام علاقہ تفصیلات کے مطابق تحریک صوبہ زہارہ اور صوبہ ہزارہ تحریک کی طرف سے صوبہ ہزارہ ہڑتال اور پہیہ جام کی کال پر عوام نے ذرہ برابر بھی توجہ نہیں دی نہ تو کوئی اس پروگرام میں شرکت کیلئے گیا اور نہ ہی کسی نے شٹر ڈائون کیا اہل علاقہ نے کہا ہے کہ بابا حیدر زمان اور سردار محمد یوسف عوام کے خیر خواہ نہیں بلکہ اپنے ذاتی مقاصد کیلئے کوشاں ہیں بابا حیدر زمان ایم کیو ایم کی خواہش کی تکمیل جبکہ سردار محمد یوسف ایک ٹکٹ میں ڈبل مزے لے رہے ہیں اب عوام بخوبی کھرے کھوٹے کی پہچان کر چکے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment