کوہستان کے عوام سردار یوسف کی قیادت میں متحد صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے متحد ہیں ، ملک احسان
Kohistanis are unite under leadership of Sardar Yousuf, Malik Ehsan
ایبٹ آباد( مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) کوہستان قومی اتحاد کے رہنما ملک احسان نے کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ ہزارے وال قوم کا آئینی حق ہے ہزارے وال قوم سردار یوسف کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے کوہستان کے عوام بھی صوبہ ہزارہ کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اس جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبہ ہزارہ تحریک کے زیر اہتمام منگل کے روز فوراہ چوک میں کیے گئے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ملک احسان نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے ہزارے وال قوم نے اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کیے ہیں ہزارے وال قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور انشاء اللہ صوبہ ہزارہ بن کر رہے گا۔
0 comments:
Post a Comment