Home » » Strike flop, Cause of Hazara Province damaged, Traders of Main Bazar Abbottabad

Strike flop, Cause of Hazara Province damaged, Traders of Main Bazar Abbottabad

Written By Umair Ali Sarwar on Wednesday, May 2, 2012 | Wednesday, May 02, 2012

ہڑتال نہ ہونے سے صوبہ ہزارہ کاز کو نقصان پہنچا، انجمن تاجران مین بازارایبٹ آباد
Strike flop, Cause of Hazara Province damaged, Traders of Main Bazar Abbottabad
ایبٹ آباد... انجمن تاجران مین بازار کے صدر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ یکم مئی کو یوم مزدور کے طور پر منایا جانا چاہیے تھا بعض عناصر نے پہیہ جام ہڑتال کی کال دی لیکن ہڑتال نہ ہونے سے صوبہ ہزارہ کاز کو نقصان پہنچاچند سیاسی پارٹیوں نے اپنے مفادات حاصل کرنے کیلئے ہزارے وال قوم کو تقسیم کردیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں نائب صدر ملک عدنان ، سینئر نائب صدر ندیم احمد ، جائنٹ سیکرٹری واجد حسین ، سیکرٹری ارشد محمود بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ ایبٹ آباد میں سیزن کا کاروبار ہوتاتھا لیکن گزشتہ دو سالوں میں جو لوگ یہاں سیرو تفریح کیلئے بھی آتے ان کی آمدورفت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جس وجہ سے صوبہ ہزارہ تحریک سے تاجروں کا بھی اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے ہمیں چاہیے کہ ہزارہ میں امن و امان کی فضا قائم کریں ہزارہ کے منتخب ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بھی چاہیے کہ وہ اسمبلیوں میں صوبہ ہزارہ کی بات کریں اور اس پر عملدرآمد بھی کروائیں۔

0 comments: