Home » » Mansehra : Banda Lal Khan Protest demonstration of Hazara Province Movement

Mansehra : Banda Lal Khan Protest demonstration of Hazara Province Movement

Written By Umair Ali Sarwar on Tuesday, June 1, 2010 | Tuesday, June 01, 2010

Mansehra : Banda Lal Khan Protest demonstration of Hazara Province Movement
____________________________________________________
مانسہرہ : بانڈہ لعل خان میں منعقدہ تحریک صوبہ ہزارہ کے جلسہ سے قائد تحریک بابا سردار حیدر زمان ، سابق ضلع ناظم مانسہرہ سردار محمد یوسف ، سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان ، ممبر قومی اسمبلی سردار شاہجہان یوسف ، سابق اپوزیشن لیڈر سرحد اسمبلی شہزادہ گستاسپ خان ، سابق پارلیمانی لیڈر سرحد اسمبلی مشتاق احمد غنی ، سابق ضلع نائب ناظم مانسہرہ عتیق الرحمن جہانگیری ، سابق رکن سرحد اسمبلی طارق خان سواتی ، سابق وفاقی وزیر سید قاسم شاہ ، تاجر رہنما نصیر خان نذیر ، انجمن تاجران مانسہرہ کے صدر سلیم قریشی ، عابد نوری اور دیگر خطاب کر رہے ہیں
___________________________________________
ہزارہ صوبے کی تحریک اپنی منزل سے پہلے رکنے والی تحریک نہیں،قائدین تحریک صوبہ ہزارہ
ہزارہ کا ہر قصبہ ، دیہات ، محلہ اور پاکستان و پوری دنیا کے ہزارے وال صرف صوبہ ہزارہ کے لئے یک جان ہو چکے ہیں، مانسہرہ کے موضع بانڈہ لعل خان میں منعقدہ جلسہ سے خطاب
مانسہرہ : ہزارہ صوبے کی تحریک اپنی منزل سے پہلے رکنے والی تحریک نہیں ، ہزارہ کے طول و عرض ، چھوٹے بڑے قصبوں ، دیہاتوں، محلوں سمیت پاکستان بھر میں اور دنیا بھر میں ہزارے وال قوم صرف اور صرف صوبہ ہزارہ کےلئے ایک جان ہو گئی ہے جس کو اب کسی صورت ختم نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہار مانسہرہ کے موضع باندہ لعل خان میں منعقدہ تحریک صوبہ ہزارہ کے عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےقائد تحریک بابا سردار حیدر زمان ، سابق ضلع ناظم مانسہرہ سردار محمد یوسف ، سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان ، ممبر قومی اسمبلی سردار شاہجہان یوسف ، سابق اپوزیشن لیڈر سرحد اسمبلی شہزادہ گستاسپ خان ، سابق پارلیمانی لیڈر سرحد اسمبلی مشتاق احمد غنی ، سابق ضلع نائب ناظم مانسہرہ عتیق الرحمن جہانگیری ، سابق رکن سرحد اسمبلی طارق خان سواتی ، سابق وفاقی وزیر سید قاسم شاہ ، تاجر رہنما نصیر خان نذیر ، انجمن تاجران مانسہرہ کے صدر سلیم قریشی ، عابد نوری اور دیگر نے کیا ، تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا سردار حیدر زمان نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کی تحریک اگر اس انداز میں پہلے شروع کر دی جاتی تو ہم اپنی منزل بہت پہلے پا لیتے ، ہزارہ صوبہ سے کم کسی صورت راضی نہیں ہونگے ۔

0 comments: