Seraiki Province and Kalabagh Dam are supported, Baba Haider Zaman
Ghazi : Leaders of Hazara Province Movement showing solidarity in demonstration at ghazi for Hazara Province
___________________________________
کالا باغ ڈیم اور سرائیکی صوبہ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، بابا حیدر زمان
___________________________________
کالا باغ ڈیم اور سرائیکی صوبہ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، بابا حیدر زمان
ہزارے وال صوبہ ہزارہ کے لئے متحد ہو چکے ہیں ، غازی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب
ہری پور +غازی : جو حکمران عوام کی سوچ جذبات اور رائے کا احترام نہیںuکرتے انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہزارہ کے گیٹ وے غازی سے لیکر کوہستان تک ہزارہ کے عوام کا ایک ہی مطالبہ صوبہ ہزارہ حکمرانوں کو نظر نہیں آرہا ہم لسانی بنیادوں پر نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر صوبہ ہزارہ چاہتے ہیں،کالا باغ ڈیم اور سرائیکی صوبہ کی بھرپور حمایت کرتے ہیںجو تحریک عوام کے دل و دماغ میں رچ بس جائے وہ کسی صورت ختم نہیں ہو سکتی ، کوہستان سے لے کر ہزارہ کے آخری کونے غازی تک تحریک صوبہ ہزارہ کے پلیٹ فارم تلے 90 لاکھ ہزارے وال متحد ہو چکے ہیں ، تحریک صوبہ ہزارہ کی آخری منزل انشاء اللہ صوبہ ہزارہ ہے جس کو پا کر ہی چین سے بیٹھیں گے ان خیالات کا اظہار تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان نے غازی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جلسے کا اہتمام سابق رکن سرحد اسمبلی فیصل زمان جہازوں والے نے کیا تھا ، جلسہ میں تحریک صوبہ ہزارہ کے دیگر قائدین مشتاق احمد غنی ، امان اللہ خان جدون ، ڈاکٹر محمد اظہر خان جدون ، عمر ایوب خان ، گوہر ایوب خان ، یوسف ایوب خان ، نصیر خان جدون ، سابق رکن سرحد اسمبلی زرگل خان سمیت سابق بلدیاتی نمائندوں اور عمائدین علاقہ اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بابا حیدر زمان نے مزید کہا کہ صوبہ سرحد کا نام تبدیل کرکے خیبر پختون خوا رکھنے کے حوالے سے بہت پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ایسا متنازعہ نام رکھنے سے نئے صوبے "صوبہ ہزارہ"کی تحریک شروع ہو جائے گی لیکن ارباب اقتدار نے میری بات کو سنی ان سنی کرکے رد کر دیا جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا اور انشاء ایک کروڑ سے زائد ہزارے وال جس مقصد کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں وہ مقصد صوبہ ہزارہ کی صورت میں بہت جلد پورا ہو گا ، جس تحریک میں ناحق خون شامل ہو جائے اس تحریک کو قدرتی طور پر مدد حاصل ہوتی ہے ، جلسہ سے فیصل زمان جہازوں والے سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر جلسہ کے دوران صوبہ ہزارہ کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی اور غازی کے پہاڑ صوبہ ہزارہ کی آواز سے گونج اٹھے، قبل ازیں بابا حیدر زمان قائد تحریک کو بڑے جلوس کے ہمراہ غازی پہنچایا گیا جہاں ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا ،یاد رہے کہ غازی مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سرحد پیر صابر شاہ کا آبائی حلقہ ہے ، جلسہ میں اس قدر عوام کی شرکت ان کی سیاسی حیثیت پر سوالیہ نشان چھوڑ گئی ہے۔
0 comments:
Post a Comment