Home » , » Sooba Hazar Tehreek's call for strike failed by transporters, traders and public

Sooba Hazar Tehreek's call for strike failed by transporters, traders and public

Written By Umair Ali Sarwar on Wednesday, May 2, 2012 | Wednesday, May 02, 2012

صوبہ ہزارہ تحریک کی ہڑتال کی کال ، تاجروں ٹرانسپورٹروں اور عوام نے مکمل طور پر ناکام بنا دی
Sooba Hazar Tehreek's call for strike failed by transporters, traders and public
ذاتی گاڑیوں پر ضروری کام کے سلسلے میں سفر کرنے والے افراد کی گاڑیوں کے ٹائروں میں تیز دھار لوہے کی سلاخیں مار کر مسافروں کو شدید مشکلات سے دوچار کیا گیا
قائدین تو فوارہ چوک میں گھنٹوں کھڑے رہے مگر ایبٹ آباد شہر کے عوام گھروں میں چھٹی سے لطف اندوز ہوتے رہے ،ایم کیو ایم کے ایک عہدیدار کی طرف سے سردار حیدر زمان اور انکے قبیلہ (کڑلال ) کیخلاف توہین آمیز الفاظ اور گندی زبان کا استعمال
ایبٹ آباد (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) صوبہ ہزارہ تحریک کی کال پر ایبٹ آباد کے تاجروں‘ ٹرانسپورٹروں اور عوام نے ہڑتال کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا تمام سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رہی اور کاروباری مراکز بھی کھلے رہے فوارہ چوک میں گاڑیوں کے ٹائروں سے ہوا نکال کر روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی ناکام ہو گئی صوبہ ہزارہ تحریک کے چند کارکنان فوارہ چوک میں پہنچے تو قائدین نے ان سے خطاب کیا‘ ذاتی گاڑیوں پر ضروری کام کے سلسلے میں سفر کرنے والے افراد کی گاڑیوں کے ٹائروں میں تیز دھار لوہے کی سلاخیں مار کر مسافروں کو شدید مشکلات سے دوچار کیا گیا‘ قائدین تو فوارہ چوک میں گھنٹوں کھڑے رہے مگر ایبٹ آباد شہر کے عوام گھروں میں چھٹی سے لطف اندوز ہوتے رہے‘ ایم کیو ایم کے ایک عہدیدار نے جو ماضی میں بھی اپنی تقریروں میں گالم گلوچ کرتا رہا ہے اس بار بھی اس نے اپنی تقریر کے دوران صوبہ ہزارہ تحریک کے سربراہ بابا حیدر زمان اور انکے قبیلہ کے خلاف انتہائی توہین آمیز الفاظ اور گندی زبان استعمال کی واقعات کے مطابق صوبہ ہزارہ تحریک کی کال پر ایبٹ آباد کے عوام‘ ٹرانسپورٹروں‘ تاجروں اور سیاسی و سماجی کارکنوں نے ہڑتال کو بری طرح ناکام بنا دیا شہر کے تمام علاقوں میں صبح سویرے سے ہی ٹریفک رواں دواں رہی اور کسی نے بھی ہڑتال کی کال پر کان نہ دھرا تاہم فوارہ چوک میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے صوبہ ہزارہ تحریک کے چند درجن کارکنوں نے روڈ بلاک کیا اور پھر قائدین بھی خطاب کیلئے پہنچ آئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر امان اللہ خان جدون‘ سابق ڈپٹی سپیکر سردار محمد یعقوب‘ صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین سردار یوسف‘ عبدالرزاق عباسی اور دیگر نے کہا کہ اگر صوبہ ہزارہ کو نظر انداز کر کے سرائیکی صوبہ بنایا گیا تو پھر بھرپور احتجاج ہو گا انہوں نے کہا کہ احتجاج کے ساتھ ساتھ سول نافرمانی کی تحریک بھی شروع کی جائے گی قائدین نے کہا کہ صوبہ ہزارہ ہزارہ کے عوام کا بنیادی حق ہے اور ہم یہ حق ہر حال میں لے کر رہیں گے اگر ہمیں اپنا حق پرامن احتجاج کے ذریعے نہ دیا گیا تو پھر ہم چھین کر لینے کا طریقہ بھی جانتے ہیں ضلع ایبٹ آباد کے اہم ترین تجارتی شہر حویلیاں میں بھی کاروبار زندگی معمول کے مطابق چلتا رہا کاروباری مراکز کھلے رہے اور لوکل روٹس پر عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ گاڑیوں کا رش رہا حویلیاں کے عوام نے ہڑتال کے حوالے سے مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں صوبہ نہیں دو وقت کی باعزت روٹی چاہیے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے پہلے ہی جینا حرام کر رکھا ہے اور دیہاڑی پر کام کرنے والے ہڑتالوں کے متحمل نہیں ہو سکتے جو لوگ صوبہ ہزارہ بنانے کا نعرہ لگا کر ہڑتالیں اور احتجاج کرواتے ہیں وہ پہلے اپنے اندر اتفاق پیدا کریں اور پھر ہڑتال اور احتجاج کی کال دیں انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل ہڑتال کی کال دیکر جن لوگوں نے حکومت میں شامل ہو کر وزارتیں لی تھیں وہی لوگ اگر اس ہڑتال کو بھی کامیاب کروا لیتے تو نا صرف صوبہ میں بلکہ مرکز میں بھی دو مزید وزارتیں لے کر اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے مگر ایبٹ آباد اور حویلیاں کے عوام نے ان کو اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے کی کوشش میں کامیاب نہ ہونے دیا اور تاجروں اور ٹرانسپورٹروں نے اصولی مؤقف اپنا کر ہڑتال کی کال مسترد کر دی۔

0 comments: