Home » , , , » Battagram, Torghar and Pashtoon areas of Hazara Totally rejects the call of strike, by Sooba Hazara Tehreek

Battagram, Torghar and Pashtoon areas of Hazara Totally rejects the call of strike, by Sooba Hazara Tehreek

Written By Umair Ali Sarwar on Wednesday, May 2, 2012 | Wednesday, May 02, 2012

ہزارہ کے پشتون آبادی والے اضلاع بٹ گرام اور تورغر میں بھی صوبہ ہزارہ تحریک کی کال کو مسترد کر دیا گیا ، کاروبار زندگی رواں دواں رہا
Battagram, Torghar and Pashtoon areas of Hazara Totally rejects the call of strike, by Sooba Hazara Tehreek
بٹگرام+تورغر ( مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) ہزارہ کے دیگر اضلاع کی طرح صوبہ ہزارہ تحریک کی جانب سے دی جانے والی پہیہ جام ہڑتال کی کال ٹرانسپورٹروں نے بری طرح ناکام کر دی صوبہ ہزارہ تحریک کے نام پر شہرت حاصل کرنے والے عناصر ہزارہ میں بسنے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئے جبکہ ضلع بھر میں کاروباری سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری رہیں تفصیلات کے مطابق بٹگرام کے عوام نے بھی ہڑتال کی کال مکمل طور پر ناکام کر کے ذاتی مفادات کی سیاست کو بے نقاب کر دیا ضلع تورغر میں ہڑتال نہ ہو سکی کٹلنگ کے مقام پر ایک درجن سے زائد افراد نے سڑک کو بلاک کرنے کی کوشش کی مگر ٹرانسپورٹروں اور عوام نے ان کو ایسا نہ کرنے دیا بٹگرام کے ٹرانسپورٹروں کے مطابق جو لوگ وزارتوں اور اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں وہ اپنی سیاست چمکانے کیلئے ہر روز ہڑتالوں کا اعلان کر دیتے ہیں اور ہزارہ بھر میں ہڑتالوں اور مظاہروں کا اعلان کر کے تعصب پرستی اور افراتفری کو فروغ دینا چاہتے ہیں لیکن صوبہ ہزارہ تحریک کی ہڑتال کو تاریخی انداز میں بری طرح ناکام کر کے ہزارہ بھر کے عوام نے یہ پیغام دے دیا ہے کہ آئندہ ہڑتالوں کی سیاست نہیں چلے گی جن لوگوں نے روڈ بلاک کرنے کی سیاست کر کے ذاتی مفادات حاصل کرنے ہیں وہ پشاور جا کر اسمبلی کے باہر اور اسلام آباد جا کر پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کریں مگر وہ ایسا نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے اپنے بیٹے اور دوست حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

1 comments:

sania khan jadoon said...

yes we want hazara as a province.....
bhai