Home » » Abbottabad - Administration failed to protect the transporters, 250 policemen cannot disperse the 200 protesters

Abbottabad - Administration failed to protect the transporters, 250 policemen cannot disperse the 200 protesters

Written By Umair Ali Sarwar on Wednesday, May 2, 2012 | Wednesday, May 02, 2012

انتظامیہ ہڑتال نہ کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کو تحفظ دینے میں ناکام ، 250سے زائد پولیس اہلکار و افسران 200مظاہرین کو منتشر نہ کر سکے
Abbottabad - Administration failed to protect the transporters, 250 policemen cannot disperse the 200 protesters
کمشنر ہزارہ خالد عمرزئی نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہڑتال نہ کرنے والے ٹرانسپورٹروں و تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی ، شرپسند عناصر نے فوارہ چوک ، سربن چوک ، جنرل بس اسٹینڈ کے قریب گاڑیوں کے ٹائروں سے ہوا نکال دی
ایبٹ آباد (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے ) انتظامیہ اور پولیس کے ہڑتال نہ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کو تحفظ فراہم کرنے کے دعوے غلط ثابت ہوگئے ، گاڑیوں کے ٹائروں سے ہوا نکال کر زبردستی روڈ بلاک کئے گئے بعض مقامات پر گاڑیوں کے شیشے بھی توڑے گئے مظاہرین کو روکنے پر ایس ایچ او کینٹ پر حملے کی بھی کوشش کی گئی پولیس اور انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی ، صوبہ ہزارہ تحریک کی طرف سے منگل کے روز پہیہ جام ہڑتال کی کال دی گئی تھی ہڑتال سے ایک روز قبل انتظامی افسران کی طرف سے پہیہ جام ہڑتال نہ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کو تحفظ فراہم کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن یہ دعویٰ عملی طور پر پورا نہ کیا جا سکا ، مظاہرین نے فوارہ چوک ، سربن چوک اور جنرل بس اسٹینڈ کے قریب گاڑیوں کے ٹائروں سے زبردستی ہوا نکال کر روڈ بلاک کر دئیے سربن چوک میں ایک گاڑی کے شیشے بھی توڑے گئے پولیس اور انتظامیہ بڑے بڑے دعوے کرنے کے باوجود خاموش تماشائی بنے رہے ، حالانکہ مظاہرین سے پولیس تعداد میں کافی زیادہ تھی ، ایس ایچ او کینٹ نے چند شرپسند عناصر کو گاڑیوں سے زبردستی ہوا نکالنے اور شیشے توڑنے سے روکا تو ان پر حملہ ااور ہونے کی کوشش کی گئی تاہم بیچ بچائو کرا دیا گیا ۔

0 comments: