صوبہ ہزارہ تحریک کے قائدین مقامی میڈیا پر تنقید کے بعد پریس کلب معذرت کیلئے پہنچ گئے
Leaders of Sooba Hazara Tehreek ask apology from journalists over abusive speach of Naseer Khan Jadoon
آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں کسی صورت بھی میڈیا سے محاذ آرائی کا ایجنڈا نہیں ، تنقید ایک فرد واحد کا اپنا موقف ہے ، امان اللہ خان ، قلندر لودھی ، عبد الرزاق عباسی و دیگر کی صحافیوں سے بات چیت، آئندہ تحریک کے لئے توبہ
ایبٹ آباد (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی راہنما اور صوبہ ہزارہ تحریک کے رہنماء امان اللہ خان جدون اور رکن صوبائی اسمبلی الحاق قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ انکی جماعت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور کسی صورت بھی میڈیا سے محاذ آرائی انکا قطعاً کوئی ایجنڈہ نہیں انہوں نے ہمیشہ صحافتی اداروں کی سرپرستی کی ہے اور آئندہ بھی سرپرستی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کے روز پریس کلب ایبٹ آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ صوبہ ہزارہ تحریک اور جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرزاق عباسی بھی انکے ہمراہ تھے صوبہ ہزارہ تحریک کے ان راہنمائوں نے فوارہ چوک کے مقام پر منگل کے روز تحریک سے وابستہ ایم کیو ایم کے عہدیدار کی جانب سے مقامی میڈیا اور اخبارات پر بے جا تنقید کرنے کے واقعہ پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ ہزارہ تحریک کا قطعاً مؤقف نہیں تھا بلکہ یہ ایک انفرادی شخص کا اپنا مؤقف تھا اور اس سے بھی میڈیا کے لوگوں کی جو دل آزاری ہوئی ہے اس پر وہ معذرت خواہ ہیں اور یقین دلایا کہ آئندہ تحریک کے سٹیج سے کسی قسم کی کوئی بات نہیں ہو گی۔
0 comments:
Post a Comment