شہید نثار کے لواحقین کا وزیر اعلیٰ سے امدادی چیک لینے سے انکار
جس حکومت کے کارندوں نے نثار کو شہید کیا اسکے سربراہ سے چیک لینا قبول نہیں ، بھائی اور والد کا اظہار خیال
ایبٹ آباد ( مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے ) وزیر اعلیٰ کے دورہ ایبٹ آباد کے موقع پرملک پورہ کے رہائشی سربن چوک میں شہید ہونے والے نثار احمد کے والددریمان اور بھائی عبد الرحمن نے وزیر اعلیٰ سے چیک لینے سے انکار کر دیا ، ایوب میڈیکل کمپلیکس کے دورہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے جب سانحہ 12اپریل کے شہداء کے لواحقین میں چیک تقسیم کرنے شروع کئے تو شہید نثار احمد کے والد دریمان اور بھائی عبد الرحمن نے وزیر اعلیٰ سے چیک لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ جس حکومت کے کارندوں نے میرے بیٹے کو شہید کیا اسی کے سربراہ سے چیک نہیں لوں گا ، شہید کے بھائی نے کہا کہ یہ تو ایک بھائی شہید ہوا اگر ہم سب بھائی صوبہ ہزارہ کیلئے شہید ہو جائیں تو پروا نہیں ، تقریب میں امدادی چیک لینے نہیں بلکہ اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے آیا ہوں، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے نثار احمد کے والداور بھائی سے سانحہ پر معذرت بھی کی ، اور جلدی جلدی تقریب ختم کرتے ہوئے روانہ ہو گئے ۔

Shaheed Nisar's family refused to take relief check from Chief Minister
0 comments:
Post a Comment