Home » » Abbottabad : Public came out on roads against short unannounced visit of Chief Minister and make protest

Abbottabad : Public came out on roads against short unannounced visit of Chief Minister and make protest

Written By Umair Ali Sarwar on Sunday, June 20, 2010 | Sunday, June 20, 2010

Abbottabad : Traders shut down their shops and market on the arrival of Chief Minister Amir Haider Hoti in Abbottabad.
Abbottabad : Peoples burnt tyros and other things and blocked the road against the arrival of Chief Minister Amir Haider Hoti in Ayub Medical Complex Abbottabad.
Abbottabad : Supreme Leader of Hazara Province Movement Baba Haider Zaman, Amanullah Khan Jadoon and others are coming towards the Ayub Medical Complex to make protest on the arrival of Chief Minister Amir Haider Hoti in ATH while on other hand the workers of Hazara Qaumi Mahaz Pakistan has blocked the road at Sarban Chowk to make protest.

وزیر اعلیٰ کے غیر اعلانیہ مختصر دورہ ایبٹ آبادکے خلاف تحریک صوبہ ہزارہ کی کال پر عوام کا جم غفیر سڑکوں پر نکل آیا

وزیر اعلیٰ بذریعہ ہیلی کاپٹر ایوب میڈیکل کمپلیکس آئے اور پھر سردار مہتاب کے گھر فاتحہ خوانی کے بعد وہیں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اپنی کابینہ کے ہمراہ پشاور روانہ ہو گئے ، وزیر اعلیٰ کے جانے کے بعد مظاہرین نے روڈ کھول دیا
وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اور ان کی کابینہ میں اگر اخلاقی جرات ہے تو فوارہ چوک میں اعلان کرکے کسی تقریب میں شرکت کرکے دکھائیں، بابا سردار حیدر زمان کا مظاہرین سے خطاب
ایبٹ آباد (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کی غیر اعلانیہ اچانک ایبٹ آباد آمد کی اطلاع اور تحریک صوبہ ہزارہ کی کال پر عوام نے شاہراہ ریشم کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا، جس سے کئی گھنٹے تک شاہراہ ریشم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہی ، وزیر اعلیٰ کے دورہ کو انتہائی خفیہ رکھا گیاتھا اور مقامی میڈیا ، شہداء کے لواحقین اور اور زخمی افراد کو بھی دورہ کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا ، ایوب میڈیکل کمپلیکس میں وزیر اعلیٰ بذریعہ ہیلی کاپٹر آئے اس موقع پر سینئر صوبائی وزراء رحیم داد خان ، بشیر احمد بلور ، صوبائی وزراء سید ظاہر علی شاہ ، میاں افتخار حسین ، نمروز خان ، قاضی محمد اسد ، شجاع سالم خان اور دیگر بھی موجود تھے، وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں چند شہداء کے لواحقین اور زخمیوں میں چیک تقسیم کئے جبکہ ملک پورہ کے رہائشی شہید نثار خان کے بھائی عبد الرحمن اوروالد دریمان نے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی سے امدادی چیک نہیں لیا، وزیر اعلیٰ نے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں کالج آف ڈینٹیسری کا افتتاح بھی کیا جو کہ اس سے قبل صوبائی وزیر صحت سید ظاہر علی شاہ اور ڈپٹی چیئرمین ایرا سجاد اکرم نے کرنا تھا، عین افتتاح کے ٹائم پر افتتاح کی تختی کو تبدیل کرکے وزیر اعلیٰ کی تختی لگا دی گئی ،وزیر اعلیٰ ایوب میڈیکل کمپلیکس دورہ کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور روانہ ہو گئے ، وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی کے دورہ کی اطلاع ملتے ہی تحریک صوبہ ہزارہ کے قائدین بابا سردار حیدر زمان ، امان اللہ خان جدون ، ولی محمد خان ، ابرار سعید سواتی ، ممتاز خان کی قیادت میں عوام نے شاہراہ ریشم کو سربن چوک ، سپلائی ، میزائل چوک منڈیاں ا ور ایوب میڈیکل کمپلیکس سمیت مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا ، اور نعرے بازی بھی کی جبکہ مظاہرین نے ٹائر اور دیگر اشیاء بھی سڑکوں پر جلائیں اور رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک کو بلاک کر دیا ، اور بڑی تعداد میں عوام ایوب میڈیکل کمپلیکس کے باہر جمع ہوگئے جن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان نے کہا کہ ہزارہ کی پاک سر زمین پر سانحہ 12اپریل کے ذمہ داروں کو آنے کی اجازت نہیں دینگے ، ہمارا احتجاج صوبہ ہزارہ کے قیام تک جاری رہے گا صوبہ ہزارہ کی تحریک ایک عوامی تحریک ہے جس میں ہزارہ میں بسنے والی تمام اقوام شامل ہیں ، وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اور ان کی کابینہ میں اگر اخلاقی جرات ہے تو فوارہ چوک میں اعلان کرکے کسی تقریب میں شرکت کرکے دکھائیں، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کمپلیکس ہسپتال کے چاروں اطراف موجود تھی ،وزیر اعلیٰ کے واپس جاتے ہی عوام منتشر ہو گئے اور انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ۔
Abbottabad : Public came out on roads against short unannounced visit of Chief Minister and make protest

0 comments: