Home » » MPA Nighat Orakzai of PML-Q remain says KPK as "NWPF" during

MPA Nighat Orakzai of PML-Q remain says KPK as "NWPF" during

Written By Umair Ali Sarwar on Saturday, June 12, 2010 | Saturday, June 12, 2010

MPA Nighat Orakzai of PML-Q remain says KPK as "NWPF" during
مسلم لیگ ق کی رکن نگہت اورکزئی خیبر پی کے کو ’’صوبہ سرحد ‘‘ کہتی رہیں
جس طرح اے این پی کے اراکین اور وزراء صوبہ سرحد کو ’’پیار سے ‘‘ پختونخوا کہتے تھے اب میں بھی پیار سے ’’صوبہ سرحد ‘‘ ہی کہوں گی
پشاور : پاکستان مسلم لیگ ق کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا کو ’’ صوبہ سرحد ‘‘ کہنے پر حکومتی اراکین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اس کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیا جبکہ نگہت اورکزئی نے کہا کہ جس پر خیبر پختونخوا سے قبل اے این پی والے صوبہ سرحد کو ’’پیار سے‘‘ پختونخوا کہتے تھے اسی طرح وہ بھی ہمیشہ خیبر پختونخوا کو صوبہ سرحد ہی کہتی رہیں گی ۔ صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران خاتون ایم پی نے ہزارہ واقعات پر اپنی تقریر میں خیبر پختونخوا کو صوبہ سرحد کہا جس پر اے این پی کے اراکین سراپا احتجاج بن گئے تاہم نگہت اورکزئی اب بھی صوبہ سرحد کے موقف پر قائم تھیں جس پر اے این پی کے صوبائی وزراء اور اراکین نے غیر آئینی غیر آئینی کے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کو صوبہ سرحد کہنا آئین کی خلاف ورزی ہے جس پر نگہت اورکزئی نے کہا کہ جس طرح اے این پی والے صوبہ سرحد کو پیار سے پختونخوا کہتے تھے وہ بھی پیار سے خیبر پختونخوا کو صوبہ سرحد کہتی رہیں گی۔

0 comments: