Home » » First session of Khayber Pukhtoonkhwa Assembly

First session of Khayber Pukhtoonkhwa Assembly

Written By Umair Ali Sarwar on Saturday, June 12, 2010 | Saturday, June 12, 2010

First session of Khayber Pukhtoonkhwa Assembly
خیبر پختونخوا اسمبلی میں سانحہ ایبٹ آباد کی تمام تر ذمہ داری مسلم لیگ(ق) اور ایم کیو ایم پر عائد کرتے ہوئے چوہدری شجاعت کو سزا موت دینے کا مطالبہ کیا گیا
پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں سانحہ ایبٹ آباد کی تمام تر ذمہ داری مسلم لیگ(ق) اور ایم کیو ایم پر عائد کرتے ہوئے چوہدری شجاعت کو سزا موت دینے کا مطالبہ کیا گیاجبکہ حکومت نے ہزارہ سے عوام سے اپیل کی کہ وہ چند مفاد پرستوں کے ہاتھوں میں یرغمال نہ بننے۔جمعہ کے روز خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہاکہ ہزارہ امن کی سرزمین تھی لیکن بعض سازشی عناصر وہاں پر امن برداشت نہ کرسکے اور وہاں پرصوبے کے نام پر سیاسی کرکے امن کو خراب کیا۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے ہزارہ کے امن کو سبوتاژ کیا وہ 18ترمیم میں خیبر پختونخوا کی حمایت میں تھے اگر خیبر پختونخوا منظور نہیں تھا تو18ترمیم میں اس کی حمایت نہ کرتے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے حالات کو پرامن کرنے کے لئے کنونشن بلایا لیکن مسلم لیگ(ق) نے اس پر امن کنونشن کو پر تشدد بنانے کی سازش کی اور چوہدری شجاعت حسین نے اس سازش کو عملی جامع پہنایا۔ میاں افتخار نے کہاکہ یوسف ایوب جب صوبائی حکومت کا حصہ تھے تو انہوں نے بھی پختونخوا کی حمایت کی لیکن اب اس کے قائدین اس کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہاکہ بابا حیدر زمان کہتا ہے کہ جوڈیشنل انکوائری نہیں مانتے خیبر پختونخوا نہیں مانتے صوبائی حکومت نہیں مانتے تو وہ کس چیز کو مانتے ہیں انہوں نے کہاکہ آئین کو نہ ماننے والوں کو راستہ دیکھانے کا طریقہ آتا ہے ہم نے ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی ہزارہ کے لوگ چند مفاد پرستوں کے ہاتھوں یرغمالی نہ بننے انہوں نے کہاکہ لاشوں پر سیاست کرنے والوں کے غبارے سے ہوا نکالیں گے زبردستی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا قبل ازیں نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے جاوید عباسی نے کہاکہ ہزارہ کے لوگوں میں بے چینی پائی جاتی ہے کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پختون اور نان پختون پر سیاست کرے جوڈیشل انکوائری کے نتائج سامنے لائے جائے اور قصور واروں کو بے نقاب کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ گڑبڑ کرنے والے چوہدری شجاعت ہے جن کو سزائے موت دی جائے ۔نگہت یاسمین اورکزئی نے کہاکہ مسلم لیگ(ق) نے کوئی حالات خراب نہیں کئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالات خراب کرنے کے لئے کراچی سے فنڈنگ کی گئی جس سے واضح ہوتاہے کہ ایبٹ آباد میں خون کی ہولی ایم کیو ایم نے کھیلی ہے کراچی اور پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا کو بھی نشانہ بنانا چاہتی ہے مفتی کفایت اللہ نے کہاکہ اہلیان ہزارہ کی رائے کا احترام کیا جائے اسلامی نقطہ نظر سے خیبر پختونخوا کا نام درست نہیں ۔صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن قاضی اسدکہاکہ 73فیصد پختون آباد ہیں اکثریت کا فیصلہ ماننا ہوگا تحریک ہزارہ والے مذاکرات کی مخالفت کرکے درست سمت نہیں جارہے ،ساجدہ تبسم نے بھی ہزارہ کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا ۔

0 comments: