Home » » Speaker KPK assembly sworn own under 18th Amendment, the opposition criticized

Speaker KPK assembly sworn own under 18th Amendment, the opposition criticized

Written By Umair Ali Sarwar on Saturday, June 12, 2010 | Saturday, June 12, 2010

Speaker KPK assembly sworn own under 18th Amendment, the opposition criticized
سپیکر خیبر پی کے اسمبلی نے 18ویں ترمیم کے تحت از خود حلف اٹھالیا، اپوزیشن کی تنقید
پشاور: سپیکر خیبرپی کے اسمبلی کرامت اللہ خان چغر مٹی نے 18ویں ترمیم کے تحت صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں حلف اٹھا لیاجبکہ اپوزیشن اراکین نے از خود حلف کی مخالفت کی تاہم حکومت نے اسے قواعد و ضوابط کے مطابق قرار دیا۔جمعہ کے روز خیبرپی کے اسمبلی کے اجلاس کے دوران نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے بیرسٹرجاوید عباسی نے کہاکہ قواعد و ضوابط کے مطابق کوئی بھی شخص اپنا حلف خود نہیں لے سکتا ضروری ہے کہ کوئی دوسرا شخص اس سے حلف لے۔دنیا میں ایک مثال بھی نہیں ملتی کہ کسی نے اپنا حلف خود لیا ہوا مفتی کفایت اللہ نے کہاکہ حیرت کی بات ہے کہ کرامت اللہ خان چغرمٹی سے کرامت اللہ خان چغرمٹی ہی حلف لے گا۔ ثاقب اللہ خان چمکنی نے کہاکہ سپیکر پہلے سے ہی اسمبلی کے ممبر ہے وہ اسمبلی کے ممبر ہونے کا حلف نہیں اٹھا رہے بلکہ آئین میں ترامیم آنے کے بعد اس ترامیم پر عمل درآمد کے لئے حلف اٹھا رہے ہیں لہذا ضروری نہیں کہ دوسرا شخص حلف لے۔صوبائی وزیر قانون ارشد عبداللہ نے کہاکہ قواعد و ضوابط کے مطابق سپیکر حلف اٹھا سکتے ہیں کیونکہ دیگر قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بھی سپیکر نے از خود حلف لیا ہے ۔صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہاکہ سندھ اور بلوچستان میں بھی ایسا ہوا ہے یہ آئین کے خلاف نہیں خوشدل خان نے بھی اسے آئین کے مطابق قرار دیا ۔اس کے بعد سپیکر کرامت اللہ خان چغرمٹی نے خود حلف اٹھایا۔

0 comments: