Home » » Five hundred years of struggle is destined to sit in KPK assembly, Bashir Bilour

Five hundred years of struggle is destined to sit in KPK assembly, Bashir Bilour

Written By Umair Ali Sarwar on Saturday, June 12, 2010 | Saturday, June 12, 2010

Five hundred years of struggle is destined to sit in KPK assembly, Bashir Bilour
پانچ سو سال کی جدو جہد سے صوبہ خیبر پختونخوا میں بیٹھنا نصیب ہوا ، بشیر بلور
صدر مملکت آصف علی زرداری جنہوں نے 18 ویں ترمیم سے پہلے بھی کئی مرتبہ اہم مقامات پر صوبے کو خیبر پختونخوا کہا، اسمبلی سے خطاب
پشاور: صوبہ سرحد کے نام کی تبدیلی کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کا پہلا اجلاس جمعہ کے روز سپیکر کرامت چغرمٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس کا آغاز جذباتی ماحول میں ہوا جبکہ سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور نے تمام اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ5سو سال کی طویل جدوجہد کے بعد آج اللہ تعالی نے ہمیں خیبر پختونخوا اسمبلی میں بیٹھنا نصیب کیا۔18ویں ترمیم میں صوبے کا نام خیبر پختونخوا رکھنے کی منظوری کے بعد گزشتہ روز خیبر پختونخوا اسمبلی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں سپیکر نے اپنے عہدے کا دوبارہ حلف لیا ، خیبر پختونخوا اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر اے این پی کے اراکین کا جذبہ دیدنی تھا جبکہ خواتین اراکین اسمبلی نے سرخ ملبوسات پہن کر اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر بشر احمد بلور نے سپیکر کو مخاطب کرکے کہا کہ جب آپ نے اپنے حلف کے دوران خیبر پختونخوا پڑھا تو ہمارا دل بہت خوش ہوا انہوں نے کہا کہ 5سو سال تک طویل جدوجہد کے بعد آج ہمیں خیبر پختونخوا اسمبلی میں بیٹھنا نصیب ہوا ہے جس پر ہم اللہ تعالی اورتمام قومی مشران کے مشکور ہیں خصوصاً صدر مملکت آصف علی زرداری جنہوں نے 18 ویں ترمیم سے پہلے بھی کئی مرتبہ اہم مقامات پر صوبے کو خیبر پختونخوا کہا۔

0 comments: