Home » » Hazara Province is democratic right of Hazarewals, Barrister Javed Abbasi, MPA PML-N

Hazara Province is democratic right of Hazarewals, Barrister Javed Abbasi, MPA PML-N

Written By Umair Ali Sarwar on Saturday, June 12, 2010 | Saturday, June 12, 2010

Hazara Province is democratic right of Hazarewals, Barrister Javed Abbasi, MPA PML-N
صوبہ ہزارہ اہلیان ہزارہ کا جمہوری حق ہے ،بیرسٹر جاوید عباسی رکن صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن
پوری دنیا میں عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کرتے ہیں اور تحریکیں بھی چلاتے ہیں ، اہلیان ہزارہ بھی حکومت سے اپنا حق مانگ رہے ہیں، اسمبلی اجلاس سے خطاب
پشاور: صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بیرسٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ اہلیان ہزارہ کا جمہوری حق ہے ، پوری دنیا میں عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کرتے ہیں اور تحریکیں بھی چلاتے ہیں ، اہلیان ہزارہ بھی حکومت سے اپنا حق مانگ رہے ہیں اور میں حکومت کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہم اپنا یہ حق لیکر دم لیں گے آج مجھے بڑے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہیکہ ایبٹ آباد میں سانحہ بارہ اپریل کا صوبائی حکومت نے اور نہ ہی وفاقی حکومت نے کوئی نوٹس لیا ہے چاہیے تو یہ تھا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر اسمبلی کا اجلاس بلا کر اہلیان ہزارہ کے دکھ میں بھی شریک ہوتی اور جس مقصد کے حصول کیلئے سراپائے احتجاج تھے اس پر معزز اراکین اسمبلی کی رائے لیکر ہزارہ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہو جاتی ، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ سانحہ بارہ اپریل جس میں سات غریب لوگ شہید ہوئے اور ڈیڑھ سو کے لگ بھگ افراد زخمی ہوئے تھے کے اصل حقائق جانتے اور ہزارہ کی پر امن فضا کو داغدار کرنے والے خفیہ ہاتھوں کو تلاش کر کے انہیں کڑی سزا دی جاتی لیکن افسوس کہ ہماری حکومت تاحال تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ، انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں سانحہ بارہ اپریل کے اصل ذمہ داروں کو تلاش کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں۔

0 comments: