Home » » Liaquat Bagh protest demonstration forbidden sleep to the rulers, Omar Ayub Khan

Liaquat Bagh protest demonstration forbidden sleep to the rulers, Omar Ayub Khan

Written By Umair Ali Sarwar on Saturday, June 12, 2010 | Saturday, June 12, 2010

لیاقت باغ جلسہ نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دیں ، عمر ایوب خان
سانحہ 12اپریل کی رپورٹ وزیراعلیٰ ہاؤس میں بیٹھ کر تیارکی گئی ہے یہ جانبداری پرمبنی اورحقائق کے برعکس ہے، سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک صوبہ ہزارہ
ہری پور: سابق وزیرمملکت اورتحریک صوبہ ہزارہ کے مرکزی رہنماعمرایوب خان نے کہاہے کہ لیاقت باغ راولپنڈی میں تحریک صوبہ ہزارہ کے تاریخ سازجلسے نے حکمرانوں کی نیندحرام کردی ہے چوبیس گھنٹے کی مختصرکال پرلیاقت باغ میں لاکھوں افراد کے اجتماع نے پنجاب حکومت پرثابت کردیا ہے کہ ہزارے وال چاہیے پاکستان کے کسی بھی کونے میں ہوں صوبہ ہزارہ کے قیام پرمتفق ہیں اوراب ملک بھر میں مقیم ہزارے والوں کی زندگی کامقصد صوبہ ہزارہ کاجلدازجلد قیام ہے عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندرکودیکھ کرمرکزی اورصوبائی حکمرانوں کوہوش کے ناخن لینے چاہیں اورعوامی مطالبے پر صوبہ ہزارہ کے قیام کااعلان کردیناچاہیے ان خیالات کااظہارانہوں نے ہری پورکے صحافیوں سے گفتگو میں کیا عمرایوب خان نے سانحہ ایبٹ آباد کے حوالے سے جوڈیشنل انکوائری کی رپورٹ کومستردکرتے ہوئے کہاکہ یہ رپورٹ وزیراعلیٰ ہاؤس میں بیٹھ کر تیارکی گئی ہے یہ جانبداری پرمبنی اورحقائق کے برعکس ہے لہذا تحریک صوبہ ہزارہ کے قائدین اس رپورٹ کے خلاف سولہ جون کو سپریم کورٹ کے سامنے مظاہرہ کرینگے،انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی طرف سے لیاقت باغ جلسے کے انعقاد میں جس طرح رکاوٹیں پیداکرکے اسے ناکام بنانے کی کوشش کی گئی وہ ن لیگ کی قیادت کی بوکھلابٹ کامنہ بولتاثبوت ہے تاہم ہزارے وال خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ انہوں نے تمام رکاوٹوں کوتوڑ کر جلسے میں شرکت کی اورہزارے سے محبت کاثبوت دیا عمرایوب خان نے کہاکہ صوبہ ہزارہ کاقیام جھاری کس سے لیکر کوہستان کے عوام کامتفقہ مطالبہ ہے اوراس مقصد کے لیے ایک درجن سے زائدجانوں کانذرانہ پیش کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہزارے وال اس تحریک میں کسی قسم کی جانی ومالی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اورایک دن ان کی قربانیوں کاضرورثمرملے گا۔
Liaquat Bagh protest demonstration forbidden sleep to the rulers, Omar Ayub Khan

0 comments: