Rawalpinid: Leader of Hazara Province Baba Haider Zaman are being welcome at Liaqat Bagh Ground regarding Hazara Province demonstration.
Abbottabad : Leaders of Hazara Province Movement Sardar Haider Zaman, Sardar Muhammad Yousaf, Syed Hidayatullah Shah, Qazi Khaleel Rehman and others are gathered at Havelian as they coming to participate at Liaqat Bagh Rawalpindi Protest demonstration of Hazara Province Movement.
راولپنڈی لیاقت باغ میں تحریک صوبہ ہزارہ کے جلسہ کیلئے ہزارہ بھر سے قافلوں کی آمد
ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور ، بٹ گرام اور کوہستان سے ہزارے وال قائدین کی قیادت میں ہری پور جمع ہوئے وہاں سے بابا سردار حیدر زمان کی قیادت میں قافلے لیاقت باغ راولپنڈی روانہ ہوئے
مانسہرہ۔۔۔۔صوبہ ہزارہ کا قیام عمل میں آچکا ہے اور آج لیاقت باغ میں اس پر مہر ثابت کر دی جائے گی لیاقت باغ کا جلسہ سرخ ٹوپی والوں اور حکومت پر واضح کر دے گا کہ ہزارے وال اپنے لئے الگ صوبہ چاہتے ہیں قائدین۔ تحریک صوبہ ہزارہ کے زیر اہتمام لیاقت باغ میں ہونے والے جلسہ کے لئے مانسہرہ ، ایبٹ آباد، حویلیاں اور ہری پور سے بڑی مقدار میں لوگ شریک ہوئے لوگ قافلہ کی صورت میں جمع ہوکر اپنے قائدین کی زیر قیادت روانہ ہوئے مانسہرہ سے ریلی کی قیادت سردارمحمد یوسف ، طارق خان سواتی اور جنید شاہ نے کی جبکہ قافلہ کے ایبٹ آباد پہنچنے پر وہاں موجود شرکاء نے قافلہ کا پرجوش خیر مقدم کیا جہاں سے قافلہ میں قائد ہزارہ سمیت ایبٹ آباد سے جانے والے لوگوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگئی جہاں سے قافلہ کی قیادت کی ذمہ داری قائد ہزارہ باباحیدرزمان کے سپرد کر دی گئی جبکہ اس موقع پر وہاں ڈاکٹر اظہر جدون،مشتاق غنی، امان اللہ خان جدون اور جان محمد قریشی بھی موجود تھے قافلہ نے کچھ دیر ایبٹ آباد میں کھوکر میرا کے مقام پر قیام کرنے کے بعد اپنی منزل کی طرف روان دواں ہوگیا جبکہ کھوکھر میرا کے مقام پر قیام کے دوان قائد ین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم پر حال میں صوبہ ہزارہ لے کے رہیں گے اور اس حصول کے لئے ہر قسم کی جان ومال کی قربانیاں دیں گے قائدین نے کہا کہ آج کا جلسہ حکومت او رلال ٹوپی والوں پر یہ واضح کر دے گا کہ ہزارے وال کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے اور وہ صوبہ ہزارہ کا حصول ہے جوکہ ہمارا آئینی حق ہے اور ہم اس کو ہر صورت میں حاصل کر کے رہیں گے اس موقع پر وہاں موجود قائدین نے کہا کہ ہم سب باباحید رزمان کی قیادت میں متحد ہیں اور ہم ہی صوبہ ہزارہ بنائیں گے قافلہ نے حویلیاں میں موجود لوگوں کو قافلے میں شامل کرنے کے بعد ہری پور میں موجود اپنے آخری پڑاؤ پر قیام کرتے ہوئے وہاں موجود لوگوں کو قافلہ میں شامل کرنے کے بعد اپنی آخری منزل لیاقت باغ کے لئے روانہ ہونا ہے
لیاقت باغ جلسہ کیلئے روانگی سے قبل خصوصی دعا
مانسہرہ۔۔۔صوبہ ہزارہ کے حصول کے لئے لیاقت باغ میں منعقدہ جلسے میں شرکت کے لئے مانسہرہ سے روانہ ہونے والی ریلی نے روانگی سے قبل خصوصی دعا کی دعا مولانا خلیل الرحمان نے کروائی دعا میں سردارمحمد یوسف ، طارق خان سواتی ، امجد سالار، خالد خان، افتخار خان اور ریلی کے دیگر شرکاء نے شرکت کی ریلی کے تمام شرکاء نے اللہ تعالی سے نہایت عاجزی کے ساتھ صوبہ ہزارہ کے حصول اور جلسہ کی کامیابی کی دعا مانگی اور کسی بھی ناگہانی آفت سے سب کو محفوظ رکھنے کی دعا مانگی۔

0 comments:
Post a Comment