Home » » Former Chief Ministers Iqbal Khan Jadoon and Raja Sikandar Zaman are proud of Hazara, Naseer Khan

Former Chief Ministers Iqbal Khan Jadoon and Raja Sikandar Zaman are proud of Hazara, Naseer Khan

Written By Umair Ali Sarwar on Sunday, June 20, 2010 | Sunday, June 20, 2010

 سابقہ وزرائے اعلیٰ اقبال خان اور سکندر زمان اہلیان ہزارہ کا فخر ہیں ، نصیر خان
ہزارہ کو پیرس بنانے والوں نے دو جگہ پر چڑیاں اور ہرن لگوانے کے سوا کیا کیا ، اپنے اسلاف کیخلاف ایک لفظ برداشت نہیں کرینگے ، کنوینئر تحریک صوبہ ہزارہ یوتھ ونگ
ایبٹ آباد (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) سابقہ وزیراعلیٰ سرحد اقبال خان جدون اور راجہ سکندر زمان اہلیان ہزارہ کا فخر ہیں ق لیگ کے ایم پی ایز کس کی زبان بول رہے ہیں اپنے اسلاف کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کرینگے اقبال خان جدون اور راجہ سکندر زمان درویش صفت اور غیرت مند اور انسان دوست رہنما تھے ہزارہ کو پیرس میں بنانے والوں نے دو جگہ پر چڑیاں اور ہرن لگوانے کے سوا کیا کیا، پی ایم ایل (ن) نے اے این پی سے ملی بھگت کر کے ہمارے آباؤاجداد کی قبروں کا سودا کیا اور پختونخواہ کا تحفہ دیا اور 12 اپریل کو سرزمین رش پر قیامت صغریٰ برپا کی اور ہمارے بھائیوں کو شہید اور زخمی کیا جن کی FIR بھی درج نہ ہوئی ق لیگ کے ایم پی ایز کو یہ بات کیوں بھول گئی کہ ان کی سینئر قیادت تحریک صوبہ ہزارہ میں ایک اہم اور جرأت مند کردار ادا کر رہی ہے‘ ان خیالات کا اظہار نصیر خان جدون کنوینئر تحریک صوبہ ہزارہ یوتھ ونگ نے یوتھ ونگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
Former Chief Ministers Iqbal Khan Jadoon and Raja Sikandar Zaman are proud of Hazara, Naseer Khan

0 comments: