Home » » All political and social forces requires unity for Hazara Province, Ali Asghar Khan

All political and social forces requires unity for Hazara Province, Ali Asghar Khan

Written By Umair Ali Sarwar on Sunday, June 20, 2010 | Sunday, June 20, 2010

صوبہ ہزارہ کیلئے تمام سیاسی و سماجی قوتوں کے اتحاد کی ضرورت ہے ، علی اصغر خان
کراچی میں بسنے والے ہزارے والوں کی تحریک کیلئے بے پناہ قربانیاں ہیں ، ہزارہ قومی محاذ سندھ کے صدر خورشید ہزاروی و قاضی اظہر سے ملاقات میں اظہار خیال
ایبٹ آباد(مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) ہزارہ قومی محاذ کے چیئرمین قاضی محمد اظہر ایڈووکیٹ اور ہزارہ قومی محاذ سندھ کے صدر حاجی خورشید ہزاروی نے تحریک حقوقِ ہزارہ کے قائد علی اصغر خان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔ ملاقات میں اندرونِ ہزارہ اور سندھ با لخصوص کراچی میں ہزارہ صوبہ کے قیام کی جدوجہد، آل پارٹیز کانفرنس سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ علی اصغر خان نے ہزارے والوں کی شناخت اور حقوق کی جدوجہد میں کراچی میں بسنے والے ہزارہ والوں کے کردار اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہزارہ کی جدوجہدکے یک نکاتی ایجنڈے پر تمام سیاسی وسماجی قوتوں کے اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔ منزل کا حصول اسی صورت ممکن ہے کہ نہ صرف ہزارہ میں رہنے والے بلکہ ملک بھر مقیم ہزراہ وال یکجان ہو کر ہزارہ کاز کے لئے کام کریں۔ ملاقات کے دوران ہزارہ قومی محاذ کے بانی قائد آصف ملک ایڈووکیٹ سمیت تما م نظریاتی کارکنوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
All political and social forces requires unity for Hazara Province, Ali Asghar Khan

0 comments: