Home » » Haripur Lawyers also joined the Hazara Province Movement

Haripur Lawyers also joined the Hazara Province Movement

Written By Umair Ali Sarwar on Sunday, June 20, 2010 | Sunday, June 20, 2010

تحریک صوبہ ہزارہ میں ہری پور کے وکلاء بھی شامل ہو گئے
ہریپور(مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے)تحریک صوبہ ہزارہ میں ہریپورکی وکلاء برادری بھی شامل ہوگئی گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بارکے سردارعبدالرؤف ایڈوکیٹ اورجنرل سیکرٹری محمداشفاق لودھی نے تحریک صوبہ ہزارہ کومزیدتقویت دینے کے لیے ہریپوربارمیں ایک تقریب کااہتمام کیاجس سے خطاب کرتے ہوئے صدربارسردارعبدالرؤف ایڈوکیٹ اورجنرل سیکرٹری محمداشفاق لودھی ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہزارہ کے دیگرطبقات اورسیاسی ومذہبی جماعتوں تاجربرادری اورعوام کی طرح لائرزکمیونٹی بھی تحریک صوبہ ہزارہ میں پوری طرح شامل ہے انہوں نے کہاکہ صوبہ ہزارہ کاقیام ہزارہ کے عوام اوروقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے شروع کردہ تحریک میں وکلاء برادری بھی اپنابھرپورکرداراداکرتی رہے گی اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔
Haripur Lawyers also joined the Hazara Province Movement

0 comments: