Home » » Hazara Province Movement Leader Baba Haider Zaman's meating with Shazi Khan (Minister Food)

Hazara Province Movement Leader Baba Haider Zaman's meating with Shazi Khan (Minister Food)

Written By Umair Ali Sarwar on Sunday, May 30, 2010 | Sunday, May 30, 2010


Hazara Province Movement Leader Baba Haider Zaman's meating with Shazi Khan (Minister Food)
تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان کی صوبائی وزیر خوراک شازی خان سے ملاقات

صوبہ ہزارہ کے قیام کےلئے خلوص نیت سے کام کیا جائے تو بہتر سامنے آئیں گے ، شجاع سالم خان کی گفتگو آئندہ چند دنوں میں صدر آصف علی زرداری سے بابا حیدر زمان اور دیگر قائدین کی فیصلہ کن ملاقات متوقع ___________________________________________
ایبٹ آباد : پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر خوراک شجاع سالم خان عرف شازی خان نے قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا سردار حیدر زمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، شازی خان نے قائد تحریک کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ صوبہ ہزارہ کا مطالبہ جائز ہے اور بحیثیت ہزارے وال ہم اس مطالبے کے حق میں ہیں ، اس کےلئے خلوص نیت سے کام کیا جائے تو بہتر نتائج سامنے آئینگے ، اور لیگ ق سے تعلق رکھنے والے ممبران استعفے دیں تو ہم ان کے ساتھ اجتماعی استعفے دینے کےلئے تیار ہیں ، ذرائع کے مطابق قائد تحریک سردار حیدر زمان اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان آئندہ چند دنوں میں ملاقات متوقع ہے اس ملاقات کے حوالے سے حکومتی ذرائع کے مطابق بابا حیدر زمان اور آصف علی زرداری کے درمیان ون ٹو ون ملاقات کے لئے حکمت عملی اختیار کی گئی تھی لیکن سردار حیدر زمان نے اس سے انکار کرتے ہوئے شرط رکھی ہے کہ اس ملاقات میں تحریک صوبہ ہزارہ کے کم از کم تین مزید رہنما ان کے ساتھ ہونگے جن میں ڈاکٹر محمد اظہر خان جدون ، مشتاق احمد غنی ، گوہر ایوب یا ان کے فرزند عمر ایوب شامل ہونگے ، جس پر حکومتی ترجمان نے اس کے لئے مہلت لی ، توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں صوبہ ہزارہ تحریک کے وفد اور صدر آصف علی زرداریکے درمیان فیصلہ کن ملاقات ہو گی جس میں صوبہ ہزارہ کے قیام کے لئے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔

0 comments: