Home » » پیپلز پارٹی نے ہزارہ کو ڈویژن بنانا اب صوبہ بھی بنائے گی ، رہنما پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی نے ہزارہ کو ڈویژن بنانا اب صوبہ بھی بنائے گی ، رہنما پیپلز پارٹی

Written By Umair Ali Sarwar on Wednesday, May 26, 2010 | Wednesday, May 26, 2010

Mansehra : Provincial Minister of PPP Syed Ahmad Hussain Shah, MPA Sajida Tabassam , X-MNA Salahuddin Saeed, district president Mansehra Malik Suhrab , district president Battagram Javed Akhtar, Malik Farooq and others addressing to a public gathering on the inaugurating ceremony of Peoples Secretariat Mansehra.
_________________________________________
پیپلز پارٹی نے ہزارہ کو ڈویژن بنانا اب صوبہ بھی بنائے گی ، پی پی کا ہر کارکن صوبہ ہزارہ کے لئے جان قربان کرنے کو تیار ہے اباسین ڈویژن صوبہ ہزارہ کے بعد بنے گا ، شانگلہ کو صوبہ ہزارہ میں شمولیت پر خوش آمدید کہیں گے ، دوسری بڑی جماعت کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی صوبہ ہزارہ بنائے گی
اے این پی ہزارہ پختون خوا اور اباسین پختون خوا پر راضی تھی نواز شریف نے خیبر ایجنسی مسلط کر دیا اٹھارویں ترمیم کے بعد چھبیس وفاقی محکمے صوبوں کے انڈر آجائیں گے، مانسہرہ میں خواتین کامرس کالج ، بالاکوٹ میں کامرس کالج ، اوگی میں کالج اور ہسپتال انڈسٹریل زون قائم کریں گے ، مقررین کا خطاب
مانسہرہ: مانسہرہ میں پیپلز پارٹی کے سیکرٹریٹ کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت سید احمد حسین شاہ ، صوبائی وزیر خوراک شجاع سالم خان ، رکن صوبائی اسمبلی ساجدہ تبسم ایڈووکیٹ،سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ صلاح الدین سعید ، ضلعی صدر ملک سہراب ، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک فاروق حمید خان ، منیر خان سواتی ، پیپلز پارٹی بٹگرام کے صدرجاوید اختر ، سجاد جھگڑا ، محمد الیاس اور دیگر نے شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا ، پنڈال میں ایک ہی نعرہ صوبہ ہزارہ کے نعرے گونجتے رہے جبکہ پنڈال میںuجگہ جگہ صوبہ ہزارہ کے بینرز اور پوسٹر آویزاں کئے گئے صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ نے پوری تقریر کے دوران صوبہ ہزارہ کا لفظuاستعمال کیا ، جبکہ پیپلز پارٹی بٹگرام کے صدر جاوید اختر کی جانب سے اباسین ڈویژن کی قرارداد پیش کرنے کے مطالبے کو حاضرین کے احتجاج پر مسترد کر دیا گیا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ صلاح الدین سعید نے کہا کہ این اے اکیس کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی شرافت کی وجہ سے دھاندلی ہوئی ہے دھاندلی کی انکوائری کرانا ہمارا حق ہے لیکن مولانا فضل الرحمن کے حکومتی اتحاد ی ہونے کی وجہ سے دھاندلی کی انکوائری نہیں ہو رہی سید احمد حسین شاہ نے کہا کہ پی پی پی نے ہزارہ کو ڈویژن بنایا گلگت بلتستان کو صوبہ بنایا اٹھارویں ترمیم کے ذرےعے مارشل کا راستہ ہمیشہ کےلئے روکا اب پیپلز پارٹی ہی صوبہ ہزارہ بنائے گی انہوں نے کہا کہ اباسین ڈویژن کی تجویز ہزارہ کو تقسیم کرنے کے لئے دی گئی ہے لیکن کسی کا باپ بھی ہزارہ کے پانچ اضلاع کو تقسیم نہیں کر سکتا انہوںuنے کہا کہ شانگلہ کے عوام صوبہ ہزارہ میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا ، سید احمد حسین شاہ نے مزید کہا کہ حلفا” کہتا ہوں کہ حاجی عدیل ، میاں افتخار کے پاس بیٹھا ہوا تھا میں نے پوچھا کہ خیبر کہاںuسے آگیا ہے یہ تو فاٹا میں ہے ہمارے ساتھ نہیں ہے ہماری بات تو ہزارہ پختون خوا ہ کی طے ہوئی تھی تو اس کے جواب میں حاجی عدیل ، میاں افتخار نے کہا کہ ہم بھی ہزارہ پختونخواہ پر راضی تھے مگر نواز شریف نے آخری دن ہماری گیم پر پانی پھیر دیا اور خیبر پختون خوا رکھ دیا اس طرح ہم ہزارہ والوں کے ساتھ غداری نواز شریف کی ۔
www.Myhazara.tk

0 comments: