Home » » Rawalpindi Convention of Hazara Province Movement صوبہ ہزارہ کا مطالبہ نہ مانا تو سول نافرمانی کرینگے ، حیدرزمان

Rawalpindi Convention of Hazara Province Movement صوبہ ہزارہ کا مطالبہ نہ مانا تو سول نافرمانی کرینگے ، حیدرزمان

Written By Umair Ali Sarwar on Wednesday, May 26, 2010 | Wednesday, May 26, 2010

Rawalpindi : Leaders of Hazara Province Movement Baba Sardar Haider Zaman, MNA Sardar Shahjahan Yousaf, Ex-Speaker National Assembly Goher Ayub Khan, Ex-Zilla Nazim Mansehra Sardar Yousaf, Ex-Minister Local Government Sardar Idrees, Ex-MPA Mushtaq Ahmad Ghani and others making solidarity in in Convention at Press Club Rawalpindi.
__________________________________________
صوبہ ہزارہ کا مطالبہ نہ مانا تو سول نافرمانی کرینگے ، حیدرزمان
ہمارے وسائل پر پختونخوا قابض ہیں ، راولپنڈی میں مشاورتی کنونشن سے خطاب، دس جون کو راولپنڈی میں جلسہ کا اعلان
راولپنڈی : قائد تحریک صوبہ ہزارہ سردار حیدر زمان بابا نے خبردار کیا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو انتہائی اقدام کے طور پر سول نافرمانی کی کال دی جا سکتی ہے اس سلسلے کے پہلے مرحلہ میں ہزارہ کا کوئی بھی باسی بل اور ٹیکسز ادا نہیں کرے گا ، حکومت وقت سے صوبہ ہزارہ کے علاوہ کسی ایشو پر مذاکرات نہیں کئے جائینگے ، انہوں نے اعلان کیا کہ دس جون کو لیاقت باغ میں جلسہ منعقد کیا جائے گا وہ راولپنڈی پریس کلب میں منعقدہ مشاورتی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر سابق سپیکر ،وفاقی وزیر گویر ایوب خان، رکن قومی اسمبلی سردار شاہجہان یوسف ، سابق ضلع ناظم مانسہرہ سردار محمد یوسف ، سابق صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد ادریس ، سابق ایم پی اے مشتاق احمد غنی اور دیگر بھی موجود تھے سردار حیدر زمان نے کہا کہ ہمارے وسائل پر قبضہ گروپ پختون خوا قابض ہے لیکن ہم ان کی خواہشات کی مزید تکمیل نہیں ہونے دینگے اس موقع پر گوہر ایوب خان نے کہا کہ ہزارہ کے پاس بے پناہ وسائل موجود ہیں اگر صحیح حکمت عملی اختیارکی جاتی تو سولہ ہزار میگا واٹ بجلی صرف ہزارہ کے باسی دینگے ہم پورے پاکستان کو سستی بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے اس نے ہمارے خلاف ووٹ دے کر ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے۔

0 comments: