Home » » Haripur women Convention regarding Hazara Province ہری پور ،تحریک صوبہ ہزارہ کےلئے خواتین کا تاریخی کنونشن

Haripur women Convention regarding Hazara Province ہری پور ،تحریک صوبہ ہزارہ کےلئے خواتین کا تاریخی کنونشن

Written By Umair Ali Sarwar on Sunday, May 23, 2010 | Sunday, May 23, 2010

Haripur : Leaders of Hazara Province Movement Sardar Haider Zaman, Ex-Speaker National Assembly Goher Ayub Khan, Ex-Zilla Nazim Yousaf Ayub Khan, MNA Farzana Mushtaq Ghani, Ex-Federal Minister Finance Omar Ayub Khan and others addressing to Women Convention regarding Hazara Province.
-----------------------------------
ہری پور ،تحریک صوبہ ہزارہ کےلئے خواتین کا تاریخی کنونشن
ہری پور :۔ خواتین کی تاریخی شرکت نے صوبہ ہزارہ کی راہ ہموار کر دی ہے تکمیل پاکستان میں بھی خواتین کا اہم کردار ہے جسے آج بھی تسلیم کیا جا تا ہے جنگ بدر سمیت اسلامی جنگوں میں بھی خواتین نے زخمیوں کی مرہم پٹی کی تھی ان مائوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے تحریک صوبہ ہزارہ کے دوران اپنے بیٹوں کی قربانیاں پیش کیں صوبہ ہزارہ ہمارا آئینی حق ہے یہ کہاں کی جمہوریت ہے جہاں اپنے حقوق کی آواز بلند کرنے والے پر امن مظاہرین پر گولیاں چلائیں جائیں ان خیالات کا اظہار بابا حیدر زمان نے ہری پور میں تاریخی خواتین کنونشن سے خطاب کے دوران کیا ،کنونشن سے رکن قومی اسمبلی فرزانہ مشتاق غنی ، روبینہ شاہین ، عاصمہ نعیم ، خدیجہ بی بی ، ریاست بی بی ، شائستہ ناز ، سابق رکن قومی اسمبلی زیب گوہر ایوب ، سابق ضلع ناظم ہری پور یوسف ایوب خان ، سابق وفاقی وزیر خزانہ عمر ایوب خان ، نصیر خان جدون ، تحریک انصاف کے ڈویژنل آرگنائزر سردار شیر بہادر اور دیگر بھی موجود تھے ،مقررین نے کہا کہ ہزارہ تقریبا” سو سال تک انگریز دور میں صوبہ رہا جسے بعد ازاں انگریز نے ضلع بنایا ، صوبہ ہزارہ کا آئینی طور پر درست مطالبہ تسلیم کر لیا گیا تو صوبہ پاکستان بھر کو سولہ ہزار میگا واٹ بجلی فراہم کرکے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرے گا ، تاریخی خواتین کنونشن کے اختتام پر شہدائ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

0 comments: