Home » , , » Karory - Fruit of Konash Valley - Mansehra

Karory - Fruit of Konash Valley - Mansehra

Written By Ali Awan on Tuesday, September 3, 2013 | Tuesday, September 03, 2013

Karory - Fruit of Konash Valley - Mansehra

زیر نظر تصویر میں نظر آنے والا میوہ کونسا ہے؟ آپ کا جواب غالباً کالا شہتوت ہو۔۔ لیکن آپ کا اندازہ درست نہیں ۔۔ یہ شہتوت نہیں بلکہ ایک مقامی میوہ ہے جس علاقہ وادی کی مقامی زبان ہندکو اور پَشتو میں "کروڑے ۔۔۔ کر۔۔واڑے) کہا جاتا ہے ، کروڑے کا پودا کانٹا نما ہوتا ہے ،اس پودے کے کانٹے اس قدر خونی ہیں کہ اگر جسم کو چھو جائے تو خونی دھاری سی بن جائے ، یہ پودے کھیت کی پگڈنڈیوں ، راستے کے اطراف وغیرہ میں قدرتی طور پر اُگتا ہے ،پیدائش کے ابتدائی مراحل میں یہ میوہ سبر پھر سرخ اور اخر میں سیاہ توت نما ہو کر کھانے کے قابل ہو جاتا ہے ، سبز اور سرخ کروڑے ترش ہوتے ہیں۔ جبکہ سیاہ میٹھے اور لذیز ۔۔ ان کو پودے سے اتارنے کے لئے حد درجہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے تھوڑی سی بے احتیاطی آپ کے لئے نقصان کا سبب بن سکتی ہے ۔ کھانے کی ایک خاص حد مقرر ہے یعنی بیک وقت آپ 9 سے 10 دانے کھا سکتے ہیں، کثرت سے کھانا پیٹ کے درد کا خدشہ ہوتا ہے ۔۔ تاہم وقفے سے کھائے جا سکتے ہیں۔
۔ وادی کونش قدرتی مناظر سے لبریز جنت کا ایک گوشہ ہے
 کبھی فرصت ملے تو ضرورت سیر و سیاحت کا پروگرام بنائیےگا ۔
This fruit which is visible in the image? Your answer is probably black mulberry .. but you are wrong .. it's not mulberry fruit, Hindko and Pashto, the local language of the area in the valley this fruite is called "Karory ... and .. Krawry) Plant is so bloody scales of the plants that touch the body of the murderer becomes striped, the plants of the field tracks, roadsides and grows naturally in birth in the early stages the patient then red and finally black mulberry-like fruit and is edible, green and red are saber million. while black .. sweet, be careful to remove them

0 comments: