Home » » PTI's Jalsa will be held in College Ground Abbottabad

PTI's Jalsa will be held in College Ground Abbottabad

Written By Umair Ali Sarwar on Tuesday, March 20, 2012 | Tuesday, March 20, 2012

PTI's Jalsa will be held in College Ground Abbottabad
Dr Azhar Jadoon and Asif Zubair Sheikh meets with Principle College No 1, and get approvel
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر اظہر جدون اور آصف زبیر شیخ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر 1کے پرنسپل سے تحریک انصاف کے جلسہ کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں



تحریک انصاف کے ایبٹ آباد میں 8اپریل کے جلسہ کے لئے جگہ متعین
جلسہ گورنمنٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد گراؤنڈ میں ہو گا ، ڈاکٹر اظہر ، آصف زبیر شیخ نے انتظامیہ سے ملاقات کرکے معاملات طے کر لئے
ایبٹ آباد(مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے8اپریل کو ایبٹ آباد میں ہونے والے جلسے کی جگہ کاتعین کردیا گیا جلسہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبرون ایبٹ آباد کی گراؤنڈ میں ہوگا اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز رہنما تحریک انصاف آصف زبیر شیخ اور ڈاکٹراظہرجدون نے ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کے بعد کیا اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے کالج کا دورہ کرکے پرنسپل کے ساتھ گراؤنڈ کا معائنہ بھی کیا اور جگہ کو ہرلحاظ سے موزوں قراردیا آصف زبیر شیخ اور ڈاکٹر اظہر نے کہا کالج گراؤنڈ میں تعمیراتی کام کی وجہ سے جو میٹریل پڑا ہوا اور گراؤنڈ کی جو حالت بگڑی ہوئی ہے اس کو ہم خود ٹھیک کروائیں گے تاکہ جلسے کے بعد نوجوانوں کو کھیل کی سہولت بھی میسرہو تحریک انصاف کا منشور ہی ملک کے نوجوانوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے جلسے کی کامیابی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں جنہوں نے اپنا کام شروع کردیا ہے عمران خان کا جسلہ ہزارہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ انشاء اﷲ ثابت ہوگاانہوں نے کہا عمران خان کے جلسہ سے ہزارہ کی سیاست میں دوررس نتائج مرتب ہوں گے تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے خائف ہوکر تمام بڑی جماعتیں آپس میں ایک ہوگئی ہیں تاکہ تحریک انصاف کا روستہ روکا جائے لیکن عمران خان کے سونامی کو روکنا ان جماعتوں کے کرپٹ لیڈروں کے بس کی بات نہیں ملک میں حقیقی تبدیلی صرف تحریک انصاف اور عمران خان ہی لا سکتے ہیں۔

0 comments: