Home » » بجلی لوڈ شیڈنگ ، ہزارہ قومی محاذ نے احتجاج کی دھمکی دیدی

بجلی لوڈ شیڈنگ ، ہزارہ قومی محاذ نے احتجاج کی دھمکی دیدی

Written By Umair Ali Sarwar on Monday, March 19, 2012 | Monday, March 19, 2012

بجلی لوڈ شیڈنگ ، ہزارہ قومی محاذ نے احتجاج کی دھمکی دیدی
ایبٹ آباد(مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے )بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے اور پانی کے بحران پر ہزارہ قومی محاذ نے بھی شدید احتجاج کی دھمکی دیدی بجلی اور پانی کا بحران ختم نہ ہونے پر ہزارہ قومی محاذ نے شاہراہ ریشم بند کرنے اورواپڈا دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان کیا ہے ہزارہ قومی محاذ کے ترجمان بابو بشیر نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اس قدر بڑھا دیا گیا ہے کہ عوام کی زندگیاں اجیرن بن گئی ہیں جبکہ شہری علاقوں میں پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے اور پانی کی قلت پر ہزارہ کے قومی محاذ کے کارکن خاموش نہیں بیٹھیں گے اگر پانی اور بجلی کا بحران ختم نہ کیا گیا تو ضلعی انتظامیہ اور واپڈا حکام کی اینٹ سے اینٹ بجا کر رکھ دیں گے۔

0 comments: