Home » , , » Bashir Bilour visits Abbottabad, Inaugurats the Media colony and addressed in Salhad

Bashir Bilour visits Abbottabad, Inaugurats the Media colony and addressed in Salhad

Written By Umair Ali Sarwar on Sunday, March 25, 2012 | Sunday, March 25, 2012

Daily Mahasib Abbottabad covers the visit of KPK Minister for Local Government Bashir Bilour to Abbottabad

Bashir Bilour visits Abbottabad, Inaugurats the Media colony and addressed in Salhad

Daily Shamal Abbottabad Covers the Arrival of Bashir Bilour in Abbottabad


Daily Shamal Abbottabad Covers the Arrival of Bashir Bilour in Abbottabad



Hazara.com.pk covers the arrival of Bashir Bilour in Abbottabad
ایبٹ آباد،بشیربلور کی آمد پر ہنگامہ،روڈ بند
ایبٹ آباد: سینئر صوبائی وزیر بشیر بلور کے پریس کلب ایبٹ آباد میں داخل ہونے پر ہفتہ کے روز ایبٹ آباد میں شدید ہنگامہ ہوا ور عوام نے سڑک بلاک کر کے شدید احتجاج کیا ہمارے نامہ نگار کے مطابق صوبائی وزیر بشیر بلور کی جانب سے ایبٹ آبادپریس کلب میں صحافیوں میں پلاٹ تقسیم کرنے کے لئے ایبٹ آباد آنے کا اعلان کیا جس کے ردعمل میں مختلف سیاسی گروپوں کی جانب سے شدید احتجاج کا عندیہ دیا گیا تاہم صوبائی وزیر نے اپنا دورہ منسوخ نہ کیا جس پر ہفتہ کی صبح ہی عوام اور صحافیوں نے پریس کلب کے باہر جمع ہوکر احتجاج شروع کردیا اور سڑکیں بلاک کردیں بشیر بلور کو رجوعیہ کے مقام پر ایک ایمبولینس میں بٹھاکر ایبٹ آبا ددشہر میں داخل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم مظاہرین کے شدید احتجاج پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے یقین دھانی کرائی کہ صوبائی وزیر پریس کلب میں نہیں جائیں گے جس کے بعد بشیر بلور ایک تقریب میں شرکت کے لئے سلہڈ پہنچ گئے جس کے بعد نامعلوم راستے اور طریقے سے پریس کلب پہنچے جس کی اطلاع ملتے ہی شام پانچ بجے کے قریب مظاہرین کے احتجاج میں شدت آگئی اور انہوں نے سڑکیں بلاک کردیں مین شاہراہ ریشم ،مری روڈ اور دیگر رابطہ سڑکیں بند کرنے کی وجہ سے شہر میں ٹریفک مکمل طورپر جام ہوگئی جس پر انتظامیہ نے مظاہرین سے مزاکرات کئے مظاہرین کی جانب سے پلاٹوں کے تقسیم کی تختی اکھاڑنے اور پریس کلب کو سیل کرنے کا مطالبہ کیاگیا انتظامیہ نے ہتھیارڈالتے ہوئے مظاہرین کے دونوں مطالبے منظور کرلئے اور پریس کلب کو سیل کردیا گیا صوبائی وزیر کے حمایتی صحافی پریس کلب کے پچھلے دروازے سے نکل کر جان بچانے میں کامیاب ہوئے جبکہ صوبائی وزیر بھی مشکل سے جان بچاکر نکلے موقع پر موجود ایک شخص نے بتایا کہ صوبائی وزیر بشیر بلور مظاہرین سے نظریں بچاکر پریس کلب میں داخل ہوتے ہوئے ایک خاتون کا دوپٹہ اوڑے ہوئے تھے، تاہم ان اطلاعات کی تصدیق نہیں ہوسکی
http://www.hazara.com.pk/news/3931/%D8%A7%DB%8C%D8%A8%D9%B9-%D8%A2%D8%A8%D8%A7%D8%AF%D8%8C%D8%A8%D8%B4%DB%8C%D8%B1%D8%A8%D9%84%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%A2%D9%85%D8%AF-%D9%BE%D8%B1-%DB%81%D9%86%DA%AF%D8%A7%D9%85%DB%81%D8%8C%D8%B1%D9%88%DA%88-%D8%A8%D9%86%D8%AF%D8%8C%D9%BE%D8%B1%DB%8C%D8%B3-%DA%A9%D9%84%D8%A8-%D8%B3%DB%8C%D9%84-/

0 comments: