Sardar Khan is still PTI's Coordinator Mansehra : Col (r) Amanullah
سردار خان کے خلاف عدم اعتماد کی آئینی حیثیت نہیں:کرنل (ر) امان اللہ
اسلام آباد(مائی ہزارہ ۱ڈاٹ ٹی کے) پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے کوارڈینٹر کرنل (ر) امان اللہ نے تحریک انصاف مانسہرہ سردار خان سے متعلق عدم اعتماد بارے خبروں کی تردید کی ہے۔الغرض اس عدم اعتماد کی کوئی حیثیت نہیں۔آج میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں مرکزی کو ارڈینیٹرہزارہ ڈویژن کرنل (ر)امان اللہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی کوئی حیثیت نہیں۔سردار خان کے خلاف عدم اعتماد کی آئینی حیثیت نہیں۔آئین کے مطابق چھ ماہ سے پہلے عدم اعتماد ممکن نہیں اور کسی بھی عہدایدار کیخلاف عد م اعتماد پیش کرنے سے پہلے صوبائی اور مرکزی دفتر میں اطلاع دنیا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مانسہرہ کے آرگنائزر سردار خان ہی ہیں اور پارٹی کے لئے وہ اپناکام سرانجام دیتے رہیں گے۔انہوں نے ہزارہ ڈویژن کی قیادت کو ہدایت کی کہ و ہ منفی پروپگنڈہ سے دور رہ کر تحریک کے پیغام کو تیزی سے نچلی سطح تک پہنچائیں۔
Home »
Hazara's Politics
» Sardar Khan is still PTI's Coordinator Mansehra : Col (r) Amanullah
0 comments:
Post a Comment