Home » , » Peaceful protest will be observed today in Hazara to support Hazara Province resolution in NA : Baba

Peaceful protest will be observed today in Hazara to support Hazara Province resolution in NA : Baba

Written By Umair Ali Sarwar on Thursday, January 5, 2012 | Thursday, January 05, 2012


Peaceful protest will be observed today in Hazara to support Hazara Province resolution in NA : Baba
ایبٹ آباد:باباحیدرزمان نے صوبہ ہزارہ کی مخالفت کرنیوالے عناصر کا دھڑن تختہ کرنے کا اعلان کر دیا‘قومی اسمبلی میں صوبہ ہزارہ کی قرار داد پربحث‘ آج ہزارہ بھر میں احتجاج کااعلان‘باباحیدرزمان کی اے این پی اور مسلم لیگ(ن) پرشدید تنقید‘تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبہ ہزارہ کے قیا م کے لئے قومی اسمبلی میں قرار داد جمع کروائی گئی۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) اورعوامی نیشنل پارٹی کے اراکین اسمبلی نے صوبہ ہزارہ کے قیام کی مخالفت کردی۔
جبکہ آج بروزجمعرات قومی اسمبلی میں اس قرار داد پر بحث کی جائے گی۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان نے اپنی رہائشگاہ پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج قومی اسمبلی میں صوبہ ہزارہ کی مخالفت کی گئی تو ہم غیر معینہ مدت کے لئے پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج پورے ہزارہ میں پرامن احتجاج کیا جائیگا۔ اس موقع پر تاجررہنماء اورتحریک صوبہ ہزارہ کے کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے۔پریس کانفرنس کے دوران بابا حیدر زمان نے سانحہ بارہ اپریل میں جب پولیس اہلکاروں نے نہتے ہزارے والوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کی اورانہیں شہید کیااور جب ہم نے احتجاج کیا تو ہمیں کہا گیا کہ صوبہ ہزارہ سڑکوں، گلیوں اور چوکوں میں احتجاج کرنے اور ٹائر جلانے سے نہیں بنے گابلکہ اس کے لئے آئینی جدوجہد اور قانونی طریقوں سے بنے گا۔ اور جب ایم کیو ایم کی قرارداد کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے ہماری غیبی امداد کی ہے اور آئینی جدوجہد کا وقت آیا ہے تومسلم لیگ(ن) اور عوامی نیشنل پارٹی نے صوبہ ہزارہ کے قیام کی مخالفت کردی ہے۔ باباحیدرزمان نے کہا کہ ان لوگوں کے دو منہ ہے ایک منہ سے یہ صوبہ ہزارہ کے قیام کی باتیں کرتے ہیں اور دوسرے منہ سے اس کی مخالفت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کی مخالفت کرنے والے سیاسی مداریوں کا دھڑن تختہ کیا جائیگا۔ اورآج پرامن احتجاج کے ذریعے اعلیٰایوانوں میں پیغام پہنچایا جائے گا کہ ہزارہ کے عوام اپناآئینی اور قانونی حق مانگ رہے ہیں۔
Content taken from, http://www.hazara.com.pk/news/2892/%DB%81%D8%B2%D8%A7%D8%B1%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AC%D9%85%D8%B9%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%B1%D9%88%D8%B2%D9%BE%D8%B1%D8%A7%D9%85%D9%86-%D8%A7%D8%AD%D8%AA%D8%AC%D8%A7%D8%AC-%DA%A9%D8%B1%DB%8C%DA%BA-%DA%AF%DB%92%D8%8C%D8%A8%D8%A7%D8%A8%D8%A7-%D8%AD%DB%8C%D8%AF%D8%B1%D8%B2%D9%85%D8%A7%D9%86-/

0 comments: