Peaceful protest starts across Hazara in favor of Hazara Province resolution (Complete Coverage)
ایبٹ آباد۔۔۔تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان کی کال پر ایبٹ آباد میں شدید احتجاج ،شاہراہ ریشم بلاک، شہر بھر کے عوام فوارہ چوک میں جمع ہوکرشدید احتجاج کرتے رہے ۔باباحیدرزمان کی جانب سے احتجاج کی کال پر دیگر سیاسی جماعتوں جن میں پاکستان تحریک انصاف، تحریک انصاف سٹودنٹ فیڈریشن،ایم کیو ایم، ہزارہ قومی محاذ،جماعت اسلامی ،مسلم لیگ ق اور دیگر قوم پرست تنظیموں کے کارکنوں کی بڑی تعداد فورہ چوک پہنچی مظاہرین نے منڈیاں ،سپلائی اور ایبٹ آباد میں جگہ جگہ ٹرک کھڑے کر کے شاہراہ ریشم کو بلاک کر دیاگیا سیاسی تنظیموں کے کارکن قافلوں کی شکل میں منڈیاں سے ایبٹ آباد پہنچے جبکہ دیگر جگہو ں سے بھی عوام کی بڑی تعداد مظاہرے میں شرکت کے لئے یہاں پہنچی ہے۔قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جمع کردہ صوبہ ہزارہ کی قرار کی سماعت کے موقع پر ہزارہ میں تحریک صوبہ ہزارہ کی جانب سے پرامن احتجاج کیا گیا ہے بابا حیدرزمان نے عوام سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ عوام کا حق ہے اسے کوئی نہیں روک سکتا طویل مدت کے بعد تحریک صوبہ ہزارہ کے احتھاھ میں عوام کی دلچسپی دیکھنے کو ملی ۔جبکہ دوسری جانب اسمبلی میں صو بہ ہزارہ کی قرارداد کی سماعت کے موقع پر ن لیگ نے شدید مخالفت کی اور قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا ماحول بن گیا چوہدری نثار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن چھوٹے صوبوں کی مخالفت نہیں کرتی تاہم چھوٹے صوبے قانون اور آئین کے دائرے میں راہ کر ہی بنائے جاسکتے ہیں خیبر پختونخواہ میں صوبہ ہزارہ ضرور بننا چاہئے مگر اس کے لئے پہلے صوبائی اسمبلی سے قراردار پاس ہوگی جس کے بعد قومی اسمبلی اس کی منظوری دے گی چوہدری نثار کے ہمراہ ہری پور سے ایم این اے سردار مشتاق اور ایبٹ آباد سے مرتضیٰ جاوید عباسی بھی موجود تھے جو مسکراتے رہے مگر صوبہ ہزارہ کے بارے میں مکمل خاموش رہے ۔
ایبٹ آباد،قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدرزمان احتجاج میں شریک ہیں
ایبٹ آباد، شاہراہ ریشم کی بندش کے باعث ایک عورت اپنا بچااٹھائے پیدل چل رہی ہے
ایبٹ آباد،عید گاہ کے سامنے ٹرک کھڑا کر کے شاہراہ ریشم بلاک کی گئی ہے،عوام پید ل چل رہے ہیں
ایبٹ آباد،سربن چوک میں مظاہرین نے ٹریفک بلاک کررکھی ہے
ایبٹ آباد،فوارہ چوک میں بابا حیدرزمان مظاہرین سے خطاب کررہے ہیں
ایبٹ آباد،مظاہرین شہدائے ہزارہ چوک میں جمع ہیں
ایبٹ آباد،ایک بزرگ مظاہرے کے یادگارلمحوں کو اپنے موبائل میں محفوظ کر رہے ہیں
ایبٹ آباد،آئی ایس ایف کے کارکن نعرے بلندکررہے ہیں
ایبٹ آباد،ایک مزدور احتجاج سے بے خبر اپنی دیہاڑی لگارہا ہے
ایبٹ آباد،مظاہرین نے ٹائر جلا رکھے ہیں
ایبٹ آباد،ننھابچہ پرجوش نعرے بلند کررہاہے
ایبٹ آباد،احتجاج کے مناظر
ایبٹ آباد،لوگ بابا حیدرزمان کے نعرے لگارہے ہیں
ایبٹ آباد،احتجاج کے مناظر
0 comments:
Post a Comment