Home » » Scholars are the vanguard contingent of Hazara Province Movement, scholars and shaykhs Joint Convention

Scholars are the vanguard contingent of Hazara Province Movement, scholars and shaykhs Joint Convention

Written By Umair Ali Sarwar on Monday, June 7, 2010 | Monday, June 07, 2010

Scholars are the vanguard contingent of Hazara Province Movement, scholars and shaykhs Joint Convention
علماء تحریک صوبہ ہزارہ کا ہراول دستہ ہیں ، علماء و مشائخ کنونشن کا اعلامیہ
تحریک صوبہ ہزارہ اپنی شناخت کی بقاء اور حقوق کے حصول کی تحریک ہے، مانسہرہ میں کنونشن سے جید علماء کرام کا خطاب
مانسہرہ : تحریک صوبہ ہزارہ اپنی شناخت کی بقاء اور حقوق کے حصول کی تحریک ہے علمائے کرام اس تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار تحریک صوبہ ہزارہ کے زیر اہتمام مانسہرہ میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈسٹرکٹ خطیب قاضی خلیل الرحمن ، جمعیت علمائے اسلام کے امیر سید ہدایت اللہ شاہ ، جماعت اسلامی کے سابق امیر یونس خٹک ، جماعت اہلسنت و الجماعت کے میاں محمد نقشبندی ، جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر رفیق الرحمن قمر ، اشاعت توحید کے میاں عنایت الرحمن ، ممبر ایکشن کمیٹی صوبہ ہزارہ عطاء الرحمن ، مولانا قاضی محمد صادق ، مولانا مفتی محمد ادریس ، مولانا محمد صدیق ، قاری زرین شاکر اور قاضی محمد اسرائیل گڑنگی نے کنہار فلور ملز مانسہرہ میں تحریک صوبہ ہزارہ کے زیر اہتمام علمائ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک صوبہ ہزارہ میں اول دن سے علماء و مشائخ کا کردار انتہائی اہم رہا ہے ، علماء آئندہ بھی تحریک صوبہ ہزارہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں گے۔

0 comments: