Home » » PML-N Mansehra announced to starts a separate movement for the formation of Hazara Province

PML-N Mansehra announced to starts a separate movement for the formation of Hazara Province

Written By Umair Ali Sarwar on Monday, June 7, 2010 | Monday, June 07, 2010

PML-N Mansehra announced to starts a separate movement for the formation of Hazara Province
مسلم لیگ ن کا صوبہ ہزارہ کے قیام کےلئے علیحدہ تحریک چلانیکا اعلان
بارہ جون کو بالاکوٹ میں جبکہ پھر دیگر علاقوں میں کنونشن اور جلسے منعقد کئے جائینگے ، صوبہ ہزارہ ہماری پہچان ہے ، مسلم لیگ ن ہی صوبہ ہزارہ بنائے گی ، مسلم لیگ ن مانسہرہ کے ضلعی رہنمائوں کی پریس کانفرنس
مانسہرہ : مسلم لیگ ن مانسہرہ صوبہ ہزارہ کے قیام کے لئے میدان میں آگئی ، صوبہ ہزارہ کے لئے الگ تحریک چلانے سمیت ضلع بھر میں جلسے ، ریلیاں نکالنے کا بھی اعلان، مسلم لیگ ن مانسہرہ کے اجلاس میں تحریک صوبہ ہزارہ میں شامل نہ ہونے پر صوبائی ، مرکزی قائدین پر سخت تنقید ، ہماری نالائقی کی وجہ سے ق لیگ والے ہزارہ میں ہیرو بنے پھرتے ہیں ، مشرف کے ساتھ تحریک صوبہ ہزارہ کے نام پر لال مسجد کے شہداء کے دھبے دھو رہے ہیں، صوبہ ہزارہ ہمارا پہچان ، ہمارا ایمان ہے اپنے پلیٹ فارم سے صوبہ ہزارہ کی تحریک چلائیں گے ، بارہ جون کو بالاکوٹ میں کنونشن ہو گا ، ق لیگ کو بھرپور جواب دیں گے ،ان خیالات کا اظہار مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صلعی صدر حاجی اسلم خان ، بابر سلیم سواتی ، سردار وقار الملک ، وسیم حسن سواتی ، خالد لطیف ، محمد علی ، پرویز سواتی ، راجہ ایاز ، منور خان و دیگر مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے کیا ، مقررین نے کہا کہ بارہ جون کو بالاکوٹ اور پھر تمام تحصیلوں میں پروگرام کئے جائینگے ، ق لیگ کے پانچ جاگیردار ضلع مانسہرہ میں کئی سالوں سے سیاست پر قابض ہیں مگر صوبہ ہزارہ کو بنیاد بنا کر ن لیگ کے خلاف جیسی بھی زبان استعمال کریں ان کو بھرپور جواب دیا جائے گا ،صوبہ ہزارہ ہمارا ایمان ہے اور مسلم لیگ نواز ہی صوبہ ہزارہ بنائے گی ، اس موقع پر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ بطور ہزارے وال ضلعی صدر حاجی اسلم خان کو پارٹی ورکروں کی آواز ایوان بالا تک پہنچانا چاہییے ، دیگر عہدیداروں اور کارکنوں کی جانب سے صوبہ ہزارہ تحریک میں شمولیت کے فیصلے میں تاخیر کے سوال کے جواب میں ضلعی صدر نے کوئی بات نہیں، ق لیگ کے ساتھ ہم ایک سٹیج پر نہیں کھڑے ہو سکتے اس لئے علیحدہ صوبہ ہزارہ کی جدو جہد کا اعلان کرتے ہیں،مقررین نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کی تحریک مسلم لیگ ن اکیلے چلائے گی اور ہم ہزارہ کے عوام کو خوشخبری دیتے ہیں کہ صوبہ ہزارہ صرف اور صرف مسلم لیگ ن ہی بنائے گی ۔

0 comments: