Home » » Havelian : Will play role for Hazara Province in assemblies, Murtaza Javed Abbasi

Havelian : Will play role for Hazara Province in assemblies, Murtaza Javed Abbasi

Written By Umair Ali Sarwar on Friday, June 18, 2010 | Friday, June 18, 2010

صوبہ ہزارہ کیلئے اسمبلیوں میں کردار ادا کریں گے ، مرتضیٰ جاوید عباسی
صوبہ ہزارہ مسلم لیگ بنائے گی سڑکوں اور چوراہوں میں صوبے نہیں بنا کرتے عوامی نمائندے اپنا کردار ادا کرینگے، رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن
حویلیاں (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ہم ہزارہ کے عوام کے حقوق کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں‘ صوبہ ہزارہ کیلئے ہم اسمبلیوں میں کردار ادا کرینگے انشاء اللہ صوبہ ہزارہ مسلم لیگ بنائے گی سڑکوں اور چوراہوں میں صوبے نہیں بنا کرتے عوامی نمائندے اپنا کردار ادا کرینگے،ہزارہ یونیورسٹی کو ڈبل گرانٹ دی جائے تاکہ ہزارہ کے طلباء و طالبات کو تعلیم حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہو اور ہزارہ کے عوام کو صحت تعلیم کیلئے سو فیصد گرانٹ دی جائے ہزارہ کے تمام محکموں میں خاص کر واپڈا میں ہزارہ کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے اور نوجوانوں کو ان کا حق دے کر ہی مطمئن کیا جا سکتا ہے‘ ان خیالات کا اظہار ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔
Havelian : Will play role for Hazara Province in assemblies, Murtaza Javed Abbasi

0 comments: