وفاقی حکومت تربیلہ ڈیم کی رائیلٹی سے 13ارب ہزارہ پر خرچ کرے ، بیرسٹر جاوید عباسی
اہل ہزارہ نے ملک کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں لیکن ہزارے کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، رکن صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن
پشاور (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) صوبائی حکومت ہزارہ کے ساتھ سوتیلا سلوک بند کرے‘ ہزارہ کے لوگوں نے ملک کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں باوجود اس کے ہزارے کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے موجودہ دور میں ہزارہ صوبے کے پسماندہ ترین علاقوں میں شامل ہے ہزارے کے تمام اضلاع کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے وفاق سے ملنے والی تربیلا کی رائیلٹی کی مد میں ملنے والے 25 ارب میں سے 13 ارب ہزارے کے پانچوں اضلاع میں برابری کی سطح پر تقسیم کرنے کے علاوہ موجودہ بجٹ میں خطیر رقم مختص کرے‘ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے بیرسٹر جاوید عباسی نے صوبہ خیبر پختونخواہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ صوبہ کا بجٹ ہمیشہ چارسدہ اور مردان پر خرچ کیا جاتا ہے جو کہ صوبہ کے دوسرے اضلاع کے ساتھ نہ صرف زیادتی کی جاتی ہے بلکہ ان کی حق تلفی کی جاتی ہے‘ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اخلاقی و انتظامی میدان میں ناکام ہو چکی ہے گزشتہ دو ماہ سے اہلیان ہزارہ اپنے حق کیلئے برسرپیکار ہیں لیکن ہماری حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
Peshawar : Federal Government spend 13 billion of Tarbela Dam income on Hazara, Barrister Javed Abbasi

0 comments:
Post a Comment