تربیلہ ڈیم آباؤ اجداد کی قبروں پر بنوایا ، ملکی بقاء کیلئے کالا باغ ڈیم بنایا یائے ، ہزارہ کے علاوہ سرائکی اور فاٹا کو بھی صوبہ کا درجہ دیا جائے ، رکن قومی اسمبلی
اسلام آباد(مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے رکن اسمبلی شاہ جہاں یوسف کو ایوان میں تقریر کے لئے مزید وقت نہ دینے پر مسلم لیگ (ق) کے تمام اراکین اسمبلی احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کرگئے جمعرات کے روز مالی سال 2010-11ء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے شاہ جہاں یوسف نے کہا کہ ہزارہ کی عوام نے 1947ء میں صوبہ سرحد کی حمایت کا فیصلہ ریفرنڈم کے ذریعے کیا تھا صوبہ کا نام تبدیل کرنے کیلئے بھی ہم نے ریفرنڈم کا مطالبہ کیا تھا جو کہ نظر انداز کیا گیا،شاہ جہاں یوسف نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی بات کی جارہی ہے ہم نے تریبلا ڈیم اپنے آباؤ اجداد کی قبروں پر بنوایا اگر ملک کی بقا کالا باغ ڈیم میں ہے تو اسے بنایا جائے ہزارہ کے علاوہ سرائیکی ، اور فاٹا صوبہ بنایا جائے بارہ اپریل کو وہ ملک میں موجود نہ تھے ایبٹ آباد میں فائرنگ ہوئی اور لاشیں گریں عدالتی کمیشن نے کہا کہ کراس فائرنگ ہوئی تھی حالانکہ فائرنگ صرف پولیس نے کی تھی وہ ابھی بات کررہے تھے کہ سپیکر نے ان کا مائیک بند کروادیا جس پر مسلم لیگ (ق) کے تمام اراکین احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کرگئے
Demand of referendum to change the name of province was ignored : Shahjahan Yousaf

0 comments:
Post a Comment