ایبٹ آباد، ہری پور : دو صوبائی وزرائ شجاع سالم عرف شازی خان اور قاضی محمد اسد نے تحریک صوبہ ہزارہ کے لئے مشروط طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ، تحریک کے قائدین صوبہ ہزارہ کے قیام تک کسی بھی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا عہد کریں تو صوبائی اسمبلی اور وزارتوں سے استعفے دے دینگے ، قائدین تحریک صوبہ ہزارہ کے تمام رشتہ دار بھی اسمبلیوں سے استعفے دے کر تحریک میں شامل ہو جائیں ، ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک شجاع سالم خان نے کہا کہ تحریک صوبہ ہزارہ میں شامل تمام جماعتوں کے اراکین اسمبلی اگر تحریک کے ساتھ مخلص ہیں تو وہ اسمبلی رکنیت سے متعفی ہو جائیں ہم بھی ان کے ساتھ مستعفی ہو کر چلنے کو تیار ہیں ہم اپنے استعفے پارٹی صدر کو نہیں سپیکر کو بھیجیں گے اور سب سے قرآن پر حلف لیکر صوبہ ہزارہ کے قیام تک انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے ، تحریک میں شامل رکن قومی اسمبلی سردار شاہجہان یوسف ، فرزانہ مشتاق غنی ، رکن صوبائی اسمبلی قلندر خان لودھی ، وجیہہ الزمان خان، سینیٹر فوزیہ فخر الزمان اگر تحریک کے ساتھ مخلص ہیں تو مستعفی ہو جائیں ہم بھی ان کے ساتھ وزارتوں اور اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو کر صوبہ ہزارہ کے لئے ان کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں،ہری پور سے ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن قاضی محمد اسد نے تحریک صوبہ ہزارہ کے لئے مشروط طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے ، اور انہوں نے بھی کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ کے قیام تک اگر تمام قائدین کسی بھی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا عہد کریں تو استعفے دینے کے لئے تیار ہوں قائدین تحریک صوبہ ہزارہ کے تمام رشتہ دار بھی اسمبلیوں سے استعفے دے کر تحریک میں شامل ہوں
Home »
Media Coverage of Hazara Province
» Abbottabad+Haripur : Two Provincial Ministers agree to resign conditionaly for Hazara Province
0 comments:
Post a Comment