Home » » Shutter down strike will be observed in Hazara Today

Shutter down strike will be observed in Hazara Today

Written By Umair Ali Sarwar on Thursday, May 27, 2010 | Thursday, May 27, 2010

Shutter down wheel jam strike will be observed in Hazara Today
تحریک صوبہ ہزارہ کا اٹھائیس مئی کو مکمل پہیہ جام شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان
ہری پور : تحریک صوبہ ہزارہ کا اٹھائیس مئی کو ہزارہ بھر میں مکمل پہیہ جام شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان، جشن ہزارہ کے نام پر جشن پختون خوا نہیں منانے دینگے ،ہمارا آئینی حق تسلیم کرتے ہوئے صوبہ ہزارہ کا اعلان کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار ہری پور میں تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا سردارحیدر زمان نے ایکشن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد بات چیت کے دوران کیا ، اس موقع پر دیگر قائدین سردار محمد یوسف ، نوابزادہ صلاح الدین سعید ، مشتاق احمد غنی ، سید قاسم شاہ ، امان اللہ خان جدون ، ڈاکٹر اظہر خان جدون ، عبد الرزاق عباسی ، قلندر خان لودھی ، ولی محمد خان ، عمر ایوب خان ، گوہر ایوب خان ، محمد اعجاز خان سابق ناظم جٹی پنڈ ، وجاہت علی شاہ سابق ناظم ، عالمزیب خان ، نصیر خان ، وسیم خان جدون ، ریاض خان ترین اور سابق ضلع ناظم ہری پور یوسف ایوب خان بھی موجود تھے ، جشن ہزارہ کی آڑ میں جشن پختون خوا منایا جا رہا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور یہ ہماری وارننگ ہے کہ ہم یہ جشن نہیں منانے دینگے بلکہ اٹھائیس مئی کو مکمل پہیہ جام شٹر ڈائون ہڑتال ہو گی ۔

0 comments: