Home » » Abbottabad : Protest by Sportsmen in favor of Hazara Province

Abbottabad : Protest by Sportsmen in favor of Hazara Province

Written By Umair Ali Sarwar on Thursday, May 27, 2010 | Thursday, May 27, 2010

تحریک صوبہ ہزارہ کے حق میں ایبٹ آباد کے کھلاڑی بھی میدان میں نکل آئے

صوبہ ہزارہ ہمارا حق ہے ، ہزارہ ایکشن کمیٹی کی مکمل حمایت کرتے ہیں، احتجاجی ریلی سے ہاکی ، فٹ بال ، والی بال ، کراٹے ، بیڈ منٹن ، سکوائش ، باسکٹ بال اور دیگر قومی ایوارڈ یافتہ کھلاڑیوں کا خطاب

ایبٹ آباد : شائننگ سپورٹس کلب کے زیر اہتمام ضلع بھر کے کھلاڑیوں کی صوبہ ہزارہ کے حق میں احتجاجی ریلی ، ریلی سپورٹس کمپلیکس جناح باغ سے شروع ہوئی ، بازار کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب اور بعد ازاں فوارہ چوک پہنچی ، ریلی کی قیادت سید شاہ بخاری صدر ، محمد منیر خان جنرل سیکرٹری ، سردار محمد ہارون جائنٹ سیکرٹری ، سردار ریاست اور سجاد کیانی نے کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ ہزارہ ہمارا حق ہے جس کے لئے ہم ہزارہ ایکشن کمیٹی کی تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، ہزارہ کے غیرت مندوں نے ہزارہ کے حق کےلئے آواز بلند کی احتجاجی ریلی میں ہاکی ، فٹ بال ، والی بال ، کراٹے ، بیڈ منٹن ، سکوائش ، باسکٹ بال اور دیگر قومی ایوارڈ یافتہ کھلاڑیوں نے شرکت کی اور ہاکیاں ، بیٹ ، بیڈ منٹن ریکٹ اور دیگر اشیائ اور مکمل طور پر سپورٹس ڈریس میں صوبہ ہزارہ کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

0 comments: