ہزارہ میں سرحد کے نام کی تبدیلی پر احتجاج ہو رہا ہے، قمر زمان کائرہ
اسلام آباد (تازہ ترین ۔15 اپریل ۔2010ء) وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہزارہ میں آئینی پیکج کے خلاف احتجاج نہیں ہورہا بلکہ صوبہ سرحد کا نام تبدیل ہونے کی وجہ سے لوگ احتجاج کر رہے ہیں ۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہزارہ میں صوبہ سرحد سے متعلق دو جماعتوںمیں اختلاف ہے ، نئے صوبوں کی تشکیل آئین کے مطابق ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم سے آئین کی خرابی کو ختم کیا جا رہا ہے ،بے نظیر قتل کیس، کمیشن کی رپورٹ جلد قوم کے سامنے لائی جائیگی۔
0 comments:
Post a Comment