ہزارہ پانچ اضلاع تک محدود نہیں چھچھ ، اٹک ، مری سمیت پوٹھوہار اور مالاکنڈ کے کچھ علاقے ہزارہ کا تاریخی حصہ ہیں ، مقررین
سب کو باہمی احترام اوریکجہتی کے ساتھ ہزارہ صوبہ کے قیام اور حقوق کی منزل کی جانب پیشرفت کرنی چاہیئے، تحریک حقوق ہزارہ کے زیر اہتمام ہری پور میں کارنر میٹنگز سے خطاب
ہری پور(مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی ہری پور کی متعدد تنظیموں نے تحریک حقوقِ ہزارہ کی حمائیت کردی ، ہزارہ صوبہ کے قیام اور ہزارہ والوں کے حقوق کے لئے مل کر جدوجہدکے عزم کا اظہار کر دیا۔ علاقہ چھچھ، اٹک، مری کے عوام کو ہزارہ میں شامل کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور کے مقامی ہوٹل میں سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر سے متعدد تنظیموں نے کہا کہ تحریک حقوقِ ہزارہ ہزارہ کی واحد غیر جانبدار تحریک ہے جس میں تمام مکاتب فکر اور طبقات برابری کی سطح ہزارے والوں کی شناخت اور حقوق کے لئے جدوجہد کا موقع دیا گیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ تحریک حقوقِ ہزارہ سیاسی مفادات اور زاتی انا پرستی سے پاک پلیٹ فارم ہے جس پر ہزارہ میں رہنے والا ہر فرد اعتماد کر سکتا ہے۔ اجلاس میں میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ مناسب منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث ہری پور کے 80فیصد عوام ہزارہ صوبہ کی جدوجہد سے ناآشنا ہیں جنہیں شامل کئے بغیرمطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ تحریک حقوقِ ہزارہ کا دائرہ ہری پور میں یونین کونسل کی سطح تک بڑھا یا جائے اور کارنر میٹنگز کے زریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی آگہی کر کے انہیں جدوجہد میں شامل کیا جائے بالخصوص علاقہ تناول پر بھر پور توجہ دی جائے۔ اجلاس میں اعجاز احمدخان، شاہ شجاع، جمروز خان، شہزادہ خان، عبدالمنان،آصف علی جاہ، قاری روح الامین،ملک عارف، محمد سلیم، عمران میر، ملک اکثر، حاجی غلام مصطفی، مدثر خان، اختر جدون، زرغون شاہ، محمد شفیق، محمد گلزار، پارس عظیم، محمد امین چوہان، جمعہ خان، میاں خان عباسی، خبیب احمد، محمد یاسر،آصف خان، خالد محمود اور دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں سابق ناظم یونین کونسل بیڑ آصف علی جاہ نے کہاکہ ہزارہ کاز کے لئے سب کی منزل ایک ہے صرف طریقہ کار اور راستے جدا ہیں لہذا سب کو باہمی احترام اوریکجہتی کے ساتھ ہزارہ صوبہ کے قیام اور حقوق کی منزل کی جانب پیشرفت کرنی چاہیئے۔ اعجاز احمد خان نے کہا کہ ہزارہ صرف پانچ اضلاع تک محدود نہیں بلکہ چھچھ ،اٹک ، مری سمیت پوٹھوہار اور مالا کنڈ کے کچھ علاقے ہزارہ کا تاریخی حصہ ہیں۔ان علاقوں کے عوام کو بھی مشاورت کے عمل میں شامل کرکے انہیں اپنی اصل جغرافیائی شناخت دی جائے اورانہیں ہزارہ صوبہ کی تحریک میں شامل کیاجائے۔
Hazara not limited to five districts, Attock, Chach, Murree and some parts of Malakand and Pothohar also historical part of Hazara, Speakers

0 comments:
Post a Comment