ممبران اسمبلی کے مشاورتی اجلاس کے بعد صوبہ ہزارہ کی قرارداد کو اسمبلی میں پیش کیا جائیگا ، وجیہہ الزمان خان
صوبہ ہزارہ پر اسمبلی کے اندر دلائل کے ساتھ اپنا موقف پیش کیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام اضلاع میں ایڈ منسٹریٹر یونٹ قائم کئے جائیں، ممبر صوبائی اسمبلی و رہنما مسلم لیگ ہم خیال گروپ
مانسہرہ(مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) پاکستان مسلم لیگ ہم خیال گروپ کے صوبائی صدر اور تحریک صوبہ ہزارہ کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی وجیہہ الزمان خان نے کہا ہے کہ تحریک صوبہ ہزارہ پر ممبران اسمبلی کا اہم مشاورتی اجلاس آئندہ چند روز میں طلب کیا جا رہا ہے جس کے بعد تحریک صوبہ ہزارہ کی قرارداد کو صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا مرکزی و صوبائی قیادت سے مذاکرات کا بھی امکان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بفہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ممبر اسمبلی وجیہہ الزمان خان نے کہا کہ ہم نے صوبہ ہزارہ کے اصولی موقف پر قائم ہیں اس تحریک کا باقاعدہ اسمبلی سے منظور کروانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کے بعد آئندہ چند روز میں ہزارہ کے ممبران اسمبلی کا مشاورتی اجلاس طلب کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ پر اسمبلی کے اندر دلائل کے ساتھ اپنا موقف پیش کیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام اضلاع میں ایڈ منسٹریٹر یونٹ قائم کئے جائیں تاکہ عوام کا پیسہ وقت بچ سکے ، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ صوبہ ہزارہ بن کے رہے گا انشاء اللہ اس کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ۔
After the meeting of assembly members the resolution of Hazara Province would be introduced in the Assembly, Waji-u-Zaman

0 comments:
Post a Comment