Home » » Hazara Province can not become of killing innocent people, be sure the Hazara would be a Province, Sardar Mehtab

Hazara Province can not become of killing innocent people, be sure the Hazara would be a Province, Sardar Mehtab

Written By Umair Ali Sarwar on Monday, June 21, 2010 | Monday, June 21, 2010

صوبہ ہزارہ معصو م لوگوں کو قتل کر کے نہیں بنایا جا سکتا صوبہ ہزارہ ضرور بنے گا ،سردار مہتاب
صوبے تحریک چلانے والے اٹھاسی میں شیر پاؤ کی منڈی میں بک چکے تھے،مسلم لیگ ن کا یہ شیوہ نہیں کہ مہذب معاشرہ میں گندی زبان استعمال کرے
صوبہ سرحد کا نام آصف علی زرداری نے تبدیل ک یا ، ہزارہ میں اے این پی اور پیپلز پارٹی عوام کومسلم لیگ ن کیخلاف ور غلا رہی ہے ، لورہ میں جلسہ عام سے خطاب
لورہ+سیر ش رقی (مائی ہزارہ ڈاٹ ٹی کے) سابق وزیر اعلیٰ سردار مہتاب احمد خان نے لورہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پختونخواہ کی مخالفت کی ہے لسانی بنیادوں پر صوبے کے نام کی تبدیلی نہ پہلے منظور تھی نہ اب ہے ،صو بے کا نام میاں نواز شریف یا ہم نے تبدیل نہیں کیا اور ہزارہ کے مسترد کردہ عناصر نے صوبے کی آڑ میں مسلم لیگ ن کو نشانہ بنا رکھا ہے اٹھارویں ترمیم نواز شریف نے نہیں پارلیمنٹ ہاؤس نے پاس کی ہے جس میں تمام جماعتوں کے ارکان موجود تھے یہ لوگ اسمبلیوں میں جاکر پختونخواہ کی بات کرتے ہیں ہزارہ میں صوبہ ہزارہ کی انہوں نے کہا ہے کہ صوبہ کا نام صدرزرداری نے تبدیل کیا اور ہزارہ میں اے این پی اور پی پی مسلم لیگ ن کے خلاف عوام کو ورغلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ معصوم لوگوں کو قتل کر کے نہیں بنایا جا سکتا اس کیلئے پارلیمنٹ میں آئینی طریقہ راستہ اختیار کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ مسلم لیگ ن ہی بنائے گی وہ لوگ صوبہ نہیں بنا سکتے جن کا پاکستان کی سیاست

میں کو ئی وج ود ہی نہ یں ان ہی لوگوں نے ایک سازش کے تحت مسلم لیگ کو توڑا مسلم لیگ کو توڑنا پاکستان کو توڑنے کے مترادف ہے اٹھارویں ترمیم پاکستان کی بقاء اور مستقبل ہے صوبہ ہزارہ ضرور بنے گا مگر وقت پر، ایم پی اے بیرسٹر جاوید عباسی نے کہا کہ ہزارہ کے ہر بچہ کی خواہش ہے صوبہ ہونا چاہئے مگر چند سیاسی یتیموں نے ذاتی مفادات کی خاطر بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا اور سڑکوں پر صوبے نہیں بنتے ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی گود میں بیٹھنے والے ہمارے ترقیاتی پروجیکٹوں کو دیکھا کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے سابقہ دور میں ہمارے علاقوں کو جان بوجھ کر محروم کیا گیا اب صوبے کے نام پر سازش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اب ق لیگ کا کوئی مستقبل نہیں ہے مقررین نے کہا کہ انشاء اللہ آنیو الا دور مسلم لیگ ن کا ہے ہزارہ کے عوام کے سوداگر ہزارہ کے عوام سے مخلص نہیں یہ اے این پی سے ملے ہوئے ہیں لورہ کے عظیم الشان جلسے میں عوام کا جم غفیر تھا قائدین ن لیگ کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہزاروں عوام نے سردار مہتاب عباسی استعفیٰ واپس کرنے کا مطالبہ کیا لورہ سرکل کے عوام میں جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا بیرسٹر جاوید عباسی کو خراج تحسین پیش کرتے رہے ہزاروں افراد نے کھڑے ہو کر مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور قاتل لیگ کے خلاف نعرہ بازی کی گئی سابقہ دور میں جھوٹی سیاست کی گئی مسلم لیگ ن کا یہ شیوہ نہیں کہ مہذب معاشرہ میں گندی زبان استعمال کرے ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے صوبے تحریک چلانے والے اٹھاسی میں شیر پاؤ کی منڈی میں بک چکے تھے مگر سردار مہتاب عباسی نے ہزارہ کے عوام کی لاج رکھ لی تھی ۔
Hazara Province can not become of killing innocent people, be sure the Hazara would be a Province, Sardar Mehtab

0 comments: