Home » » ایبٹ آبادمیں صورتحال معمول پر آنا شروع ہوگئی

ایبٹ آبادمیں صورتحال معمول پر آنا شروع ہوگئی

Written By Umair Ali Sarwar on Thursday, April 15, 2010 | Thursday, April 15, 2010

ایبٹ آبادمیں صورتحال معمول پر آنا شروع ہوگئی
ایبٹ آباد(تازہ ترین۔15اپریل 2010ء) ایبٹ آباد میں خیبرپختونخواہ کے نام کے خلاف اور صوبہ ہزار ہ کے قیام کے حق میں احتجاج کے بعد زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے ۔ شہر میں مارکیٹیں اور بازا ر کھل گئے۔ سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہیں ۔دوسری جانب احتجاجی مظاہروں کے درمیان جاں بحق ہونے والے افراد کےلئے مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی جارہی ہے ۔ شہر میں فضا سوگوار ہے ۔گذشتہ روز ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفسیر ایبٹ آباد سید ظہیرالاسلام نے ضلع بھرسے دفعہ ایک سوچوالیس کا نفاذختم کرتے ہوئے گرفتار مظاہرین کو رہاکرنے کا حکم جار ی کیا تھا۔انتظامیہ کاکہناہے کہ گرفتار افراد کوآج رہا کردیاجائیگا ۔ ہزارہ ڈویژن میں احتجاج سترہ اپریل تک ملتوی کردیا گیا ہےجبکہ پرتشدد احتجاج میں ہلاکتوں کی عدالتی تحقیقات آج سے شروع ہورہی ہیں۔ ہزارہ تحریک کے عمائدین کے مطابق ہزارہ میں مسلسل احتجاج کے باعث اشیاوخردونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی اس لئے احتجاج کو موخر کیا گیا ہے ۔

0 comments: