Home » » سرائیکی صوبے کیخلاف سازش ناکام بنادیں گے ،گیلانی

سرائیکی صوبے کیخلاف سازش ناکام بنادیں گے ،گیلانی

Written By Umair Ali Sarwar on Saturday, March 3, 2012 | Saturday, March 03, 2012

سرائیکی صوبے کیخلاف سازش ناکام بنادیں گے ،گیلانی
ملتان : وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انہیں سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت کے بارے میں کچھ علم نہیں سرائیکی صوبے کیخلاف تمام سازشیں ناکام بنادیں گے ۔ملتان میں تین روزہ دورے پر ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے علی موسی گیلانی کی کامیابی پیپلزپارٹی کی کامیابی ہے ،عوام پیپلز پارٹی پر آج بھی اعتماد کرتے ہیں اور حکومت ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبے کا قیام عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے جس کو ضرور پورا کیا جائیگا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ افغان صدر کا خط ان کی ملاقا ت کا نتیجہ ہے جس میں دونوں ملکوں نے ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے

0 comments: